دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

توبہ بے تقصیر میں ہیں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم [1]مطالع مع بعض زیادات منی

(۱۲)باب توبہ:انہیں کے امت کے آخر عہد میں باب توبہ بند ہوگا شرح الشفا للقاری [2]،اگلی نبوتوں میں اگر کوئی ایك نبی کے ہاتھ پر تائب نہ ہو تاکہ دوسرا نبی آئے اس کے ہاتھ پر توبہ لائے یہاں باب نبوت مسدود اور ختم ملّت پر توبہ مفقود،توجو ان کے دستِ اقدس پر توبہ نہ لائے اس کے لئے کہیں توبہ نہیں[3]افادہ الفاسی وبہ استقام کونہ من وجود التسمی بھٰذا الاسم العلی السمی۔

(یہ فائدہ علامہ فاسی نے بیان کیا اور اس معنی کی بناء پر آپ کی ذات مبارکہ کا اس نام سے مسمّٰی ہونا درست ہے۔ت)

(۱۳)فاتح باب توبہ:وہ فاتح باب توبہ ہیں سب میں پہلے سیدنا آدم علیہ الصلوٰۃ والسلام نے توبہ کی وہ انہیں کے توسل سے تھی تو وہی اصل توبہ ہیں اور وہی وسیلہ توبہ،صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم،مطالع [4]   

(۱۴)کعب کا خون:وہ توبہ قبول کرنے والے ہیں ان کا دروازہ کرم توبہ و معذرت کرنے والوں کے لئے ہمیشہ مفتوح ہے جب سید عالم صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم نے کعب بن زہیر رضی اﷲ تعالٰی عنہ کا خون ان کے زمانہ نصرانیت میں مباح فرمادیا ہے ان کے بھائی بجیربن زہیر رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے انہیں لکھا فطر الیہ فانہ لا یرد من جاء تائبا ان کے حضور اڑ کر آؤ جو ان کے سامنے تو بہ کرتا حاضر ہو یہ اسے کبھی رد نہیں فرماتے [5]مطالع المسرات،اسی بناء پر کعب رضی اﷲ تعالٰی عنہ جب حاضر ہوئے راہ میں قصیدہ نعتیہ بانت سعاد نظم کیا جس میں عرض رسا ہیں:

انبئت ان رسول اﷲ اوعدنی              والعفو عند رسول اﷲ مامول
    انی اتیت رسول اﷲ معتذرا            والعذر عند رسول اﷲ مقبول [6]

مجھے خبر پہنچی کہ رسول اﷲصلی اﷲ تعالی علیہ وسلم نے میرے لئے سزا کا حکم فرمایا ہے اور رسول کے ہاں معافی کی امید کی جاتی ہے اور رسول اﷲصلی اﷲ تعالی علیہ وسلم کے حضور معذرت کرتا حاضر ہوا اور رسول اﷲصلی اﷲ تعالی علیہ وسلم کی  


 

 



[1] مطالع المسرات،ذکر اسماء النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم،مکتبہ نوریہ رضویہ،فیصل آباد،ص ۱۰۲

[2] شرح الشفاء للعلی قاری علی ھامش نسیم الریاض فصل فی اسمائہ صلی اﷲ علیہ وسلم،دارالفکر بیروت،۲/ ۳۹۳

[3] مطالع المسرات ذکر اسماء النبی صلی اﷲ علیہ وسلم،مکتبہ نوریہ رضویہ،فیصل آباد ۱۰۱

[4] مطالع المسرات،ذکر اسماء النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم،مکتبہ نوریہ رضویہ،فیصل آباد،ص ۱۰۱

[5] مطالع المسرات،ذکر اسماء النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم،مکتبہ نوریہ رضویہ،فیصل آباد،ص ۱۰۲

[6] المجموعۃ النبہانیۃ فی المدائح النبویۃ قصیدہ بانت سعاد لکعب بن زہیر رضی اﷲ تعالٰی عنہ،دارالمعرفۃ،بیروت۳/ ۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن