دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

(۱۱)وہ خود کثیر التوبہ ہیں،صحیح بخاری میں ہے:میں روز اﷲ سبحانہ  سے سو بار استغفار کرتاہوں۔[1]شرح الشفا و المرقاۃ واللمعات والمجمع برمز(ط)للطیبی والزرقانی ہر ایك کی توبہ اس کے لائق ہے حسنات الابرار سیاٰت المقربین (نیکوں کی خوبیاں مقربین کے گناہ ہیں۔ت)حضور اقدس صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم ہر آن ترقی مقامات قرب و مشاہدہ میں ہیں۔ "وَ لَلْاٰخِرَۃُ خَیۡرٌ لَّکَ مِنَ الْاُوۡلٰی ؕ﴿۴"[2] (آپ کے لئے ہر پہلی ساعت سے دوسری افضل ہے۔ت)جب ایك مقام اجل واعلٰی پر ترقی فرماتے گزشتہ مقام کو بہ نسبت اس کے ایك نوع تقصیر تصوّر فرما کر اپنے رب کے حضور توبہ واستغفار لاتے تو وہ ہمیشہ ترقی اور ہمیشہ

الامم السابقۃ فلا تشم منہ رائحۃ اشتراط الاستغفار لمطلق التوبۃ وان امعنت النظر لم تجد فیہ خلا فالحدیث الارکان ایضا فان الاستغفار الصادق لا ینشؤا الاعن ندم صحیح والندم الصحیح یلزمہ الاقلاع وعزم الترک،ولذا صح عنہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم قولہ الندم توبۃ علا ان المقصود الحصر بالنسبۃ الٰی ما کان علی الامم السابقۃ من الامرثم ھذا کلہ لا مساغ لہ فی تقریرا لوجہ بما قررنا کما تری فاعرف ۱۲ منہ۔

اس سے مطلق توبہ کے لئے استغفار کی شرط کی بو تك محسوس نہیں ہوتی،اگر آپ گہری نظر سے دیکھیں تو اس میں آپ کوئی خلاف نہ پائیں گے کہ سچی استغفار کا وجود سچی ندامت کے بغیر نہیں ہوسکتا کیونکہ صحیح ندامت کو گناہ کا ختم کرنا اور اس کے ترك کا عزم لازم ہے اسی معنی میں حضورصلی اﷲ تعالی علیہ وسلم سے صحیح منقول ہے کہ ندامت توبہ ہے اس کے علاوہ ان کا مقصد پہلی امتوں پر لازم امور کی نسبت سے حصر کرنا ہے،پھر اس وجہ کی تقریر میں اس تمام بیان کا کوئی دخل نہیں ہے جس کی ہم نے تقریر کی جیسا کہ آپ اسے دیکھ رہے ہیں،غور کرو ۱۲ منہ۔(ت)

 


 

 



[1]شرح الشفاء لعلی قاری علی ہامش نسیم الریاض،فصل فی اسمائہ صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم  دارالفکربیروت،۲/ ۳۹۳،مرقات المفاتیح کتاب الفضائل باب اسماء النبی صلی اﷲ علیہ وسلم وصفاتہ مکتبہ حبیبہ کوئٹہ،۱۰/ ۴۹،۵۰

[2] القرآن الکریم ۹۳/ ۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن