دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

(۸)توبہ سے مراد اہل توبہ ہیں [1]،ای علی وزان قولہ تعالٰی واسئل القریۃ(اﷲ تعالٰی کے قول واسئل القریۃ کے انداز پر) (ت)یعنی توابین کے نبی،مطالع المسرات مع زیادۃ منی(مطالع المسرات اور جو کچھ زیادہ ہے وہ میری طر ف سے)اقول: اب اوفق یہ ہے کہ توبہ سے مراد ایمان لیں [2]  کما سوغہ المناوی ثم العزیزی فی شروح الجامع الصغیر(جیسا کہ علامہ مناوی نے پھر عزیزی نے الجامع الصغیر کی شرحوں میں ذکر فرمایا)(ت)حاصل یہ کہ تمام اہل ایمان کے نبی۔

(۹)ان کی امت توّابین ہیں،وصفِ توبہ میں سب امتوں سے ممتاز ہیں،قرآن ان کی صفت میں التائبون[3] فرماتا ہے،جمع الوسائل،جب گناہ کرتے ہیں تو بہ لاتے ہیں یہ امت کا فضل ہے اور امت کا ہر فضل اس کے نبی کی طرف راجع[4]،مطالع،اقول: و بہ فارق ماقبلہ فلیس فیہ حذف ولا یجوز(میں کہتا ہوں،اس سبب سے وہ پہلے سے جدا ہوا تو اس میں نہ حذف ہے اور نہ یہ جائز ہے۔ت)

(۱۰)ان کی امت کی توبہ سب امتوں سے زائد مقبول ہوئی[5]،حفنی علی الجامع الصغیر،کہ ان کی توبہ میں مجرد ندامت وترك فی الحال وعزم امتناع پر کفایت کی گئی،نبی الرحمۃصلی اﷲ تعالی علیہ وسلم نے ان کے بوجھ اتار لئے اگلی امتوں کے سخت وشدید باران پر نہ آنے دئیے،اگلوں کی توبہ سخت سخت شرائط سے مشروط کی جاتی تھی گؤسالہ پرستی سے بنی اسرائیل کی توبہ اپنی جانوں کے قتل سے رکھی گئی کما نطق بہ القراٰن العزیز(جیسا کہ قرآن نے اس کو بیان فرمایا)(ت)جب ستّر ہزار آپس میں کٹ چکے اس وقت توبہ قبول ہوئی، شرح الشفاء للقاری عــــــہ والمرقاۃ ونسیم الریاض والفاسی ومجمع البحار۔برمز(ن)

عــــــہ: اقتصر الحنفی فی تقریر ھذا الوجہ علی ذکر الاستغفار فقط فقال لانہ

حنفی نے اپنی تقریر میں اس وجہ پر استغفار کے ذکر کا اقتصار کیا تو فرمایا آپ کی امت (باقی اگلے صفحہ پر)

 


 

 



[1] مطالع المسرات،ذکر اسماء النبی  صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم  مکتبہ نوریہ رضویہ،فیصل آباد ص ۱۰۱و ۱۰۲

[2] التیسیر شرح الجامع الصغیر،تحت حدیث انا محمد واحمد،مکتبہ امام الشافعی،ریاض،۱/ ۳۷۶

[3] جمع الوسائل فی شرح الشمائل باب ماجاء فی اسماء رسول اﷲ الخ،دارالمعرفۃ،بیروت،۲/ ۱۸۳

[4] مطالع المسرات ذکر اسماء النبی  صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم مکتبہ نوریہ رضویہ،سکھر،ص۱۰۱

[5] حاشیۃ الحفنی علی الجامع الصغیر علٰی ہامش السراج المنیر المطبعۃ الازہریۃ المصریۃ،مصر،۲/ ۶۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن