30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
ونبی التوبۃ ونبی الرحمۃ[1] |
آنے والا اور خلائق کو حشر دینے والا اور رحمت کا نبی صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم۔ |
نام مبارك نبی التوبۃ عجب جامع و کثیر المنافع نام پاك ہے،اس کی تیرہ توجیہیں فقیر غفرلہ المولی القدیر نے شرح صحیح مسلم للامام النووی و شرح الشفا للقاری والخفاجی و مرقاۃ واشعۃ اللمعات شروح مشکوٰۃ و تیسیر وسراج المنیر و حفنی شروح جامع صغیرو جمع الوسائل شرح شمائل ومطالع المسرات ومواہب وشرح زرقانی ومجمع البحار سے التقاط کیں اور چار بتوفیق اﷲ تعالٰی اپنی طرف سے بڑھائیں سب سترہ ہوئیں،بعضہا املح من بعض واحلی(ان میں ہر ایك دوسری سے لذیذ اور میٹھی ہے۔ت)
خصائص مصطفی صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم
(۱)حضور اقدس صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم کی ہدایت سے عالم نے توبہ و رجوع الی اﷲ کی دولتیں پائیں حضور کی آواز پر متفرق جماعتیں،مختلف امتیں اﷲ عزوجل کی طرف پلٹ آئیں [2]۔
|
ذکرہ فی مطالع المسرات وقاری فی شرح الشفاء والشیخ المحقق فی اشعۃ اللمعات وعلیہ اقتصر فی المواھب اللدنیۃ شرح الاسماء العلیۃ وقبلہ شارحھا الزرقانی عند سردھا۔ |
(اس کو مطالع المسرات میں اور ملا علی قاری نے شرح شفاء میں،شیخ محقق نے اشعۃ اللمعات میں ذکر کیا۔اور اسی پر مواہب لدنیہ کے شرح اسماء مبارکہ میں اور اس سے قبل اپنے بیان میں شارح زرقانی نے انحصار کیا۔ت) |
(۲)ان کی برکت سے خلائق کو توبہ نصیب ہوئی[3]،الشیخ فی اللمعات والاشعۃ،اقول: ولیس بالاول فان الھدایۃ دعوۃ وارائۃ و بالبرکۃ توفیق الوصول(اقول یہ چیز اول یعنی ہدایت سے حاصل نہیں ہوتی کیونکہ ہدایت دعوت،راستہ دکھانے اور برکت سے وصول مقصود کی توفیق کا
[1] صحیح مسلم کتاب الفضائل باب فی اسمائہ صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم قدیمی کتب خانہ،کراچی،۲/ ۲۶۱
[2] مطالع المسرات ذکر اسماء النبی صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم مکتبہ نوریہ رضویہ فیصل آباد،ص ۱۰۱،شرح الشفالعلی قاری علی ہامش نسیم الریاض فصل فی اسمائہ صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم دارالفکر بیروت،۲/ ۳۹۳،شرح الزرقانی علی المواہب المقصد الثانی،الفصل الاول حرف ن،دارالمعرفۃ،بیروت،۳/ ۱۴۹
[3] اشعۃ اللمعات شرح مشکوٰۃ باب اسماء النبی وصفاتہ الخ فصل نمبر۱،مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر،۴/ ۴۸۲
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع