30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
معلوم،کہا:
|
احفظوا ما اقول لکم،ولد ھذہ اللیلۃ نبی ھذہٖ الامۃ الاخیرۃ بین کتفیہ علامۃ [1] الحدیث |
جو تم سے کہہ رہا ہوں اسے حفظ کر رکھو آج کی رات اس پچھلی امت کا نبی پیدا ہوا اس کے شانوں کے درمیان علامت ہے صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم۔ |
ارشادات حضور ختم الانبیاء علیھم افضل الصلوٰۃ و الثناء
وفیھا انواع فی اسماء النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم
اسماء النّبی :
اجلّہ ائمہ بخاری و مسلم وترمذی ونسائی وامام مالك و امام احمد وابوداؤد طیالسی وابن سعد و طبرانی وحاکم وبیہقی وابو نعیم وغیر ہم حضرت جبیر بن مطعم رضی اﷲ تعالی عنہ سے راوی،رسول اﷲصلی اﷲ تعالی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
ان لی اسماء انا محمد و انا احمد وانا الماحی الذی یمحوا اﷲ بی الکفر وانا الحاشر الذی یحشر الناس علٰی قدمی وانا العاقب الذی لیس بعدہ نبی [2] |
بیشك میرے متعدد نام ہیں،میں محمد ہوں،میں احمد ہوں، میں ماحی ہوں کہ اﷲ تعالٰی میرے سبب سے کفر مٹاتا ہے، میں حاشر ہوں میرے قدموں پر لوگوں کا حشر ہوگا،میں عاقب ہوں اور عاقب وہ جس کے بعد کوئی نبی نہیں صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم۔ |
سبعہ اخیرہ الاالطبرانی کی روایت میں والخاتم[3] زائد ہے یعنی اور میں خاتم ہوں صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم۔
انا محمد و احمد:
امام احمد مسند اور مسلم صحیح اور طبرانی معجم کبیر میں حضرت ابو موسٰی اشعری رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے راوی،رسول اﷲصلی اﷲ تعالی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
انا محمد واحمد والمقفی والحاشر |
میں محمد ہوں اور احمد اور سب انبیاء کے بعد |
[1] الخصائص الکبرٰی بحوالہ ابن سعد و الحاکم والبیہقی وابی نعیم،باب ما ظہر فی لیلۃ مولدہ الخ،دارالکتب الحدیثہ،بعابدین ۱/ ۱۲۳
[2] صحیح مسلم کتاب الفضائل،باب فی اسمائہ صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم قدیمی کتب خانہ،کراچی ۲/ ۲۶۱،شعب الایمان للبیہقی،فصل فی اسماء رسول اﷲصلی اﷲ تعالی علیہ وسلم حدیث ۱۳۹۷،دارالکتب العلمیہ،بیروت ۲/ ۱۴۱
[3] شعب الایمان للبیہقی فصل فی اسماء رسول صلی اﷲ علیہ وسلم حدیث ۱۳۹۸،دارالکتب العلمیہ بیروت۲/ ۱۴۱،الطبقات الکبرٰی ذکر اسماء رسول صلی اﷲ علیہ وسلم دار صادر بیروت ۲/ ۱۰۴
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع