30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
عَلَی الْکٰفِرِیۡنَ﴿۸۹﴾ "[1] |
منکر ہو بیٹھے تو اﷲ کی لعنت منکروں پر۔(ت) |
اہل یثرب کو بشارت میلاد النبی :
زیاد بن لبید سے راوی،میں مدینہ طیبہ میں ایك ٹیلے پر تھا ناگاہ ایك آواز سنی کہ کوئی کہنے والا کہتا ہے:
|
یا اھل یثرب قد ذھبت واﷲ نبوۃ بنی اسرائیل،ھذا نجم قد طلع بمولداحمد وھو نبی اٰخرالانبیاء و مھاجرہ الٰی یثرب[2] |
اے اہل مدینہ! خدا کی قسم بنی اسرائیل کی نبوت گئی،ولادتِ احمد کا تارا چمکا،وہ سب سے پچھلے نبی ہیں،مدینے کی طرف ہجرت فرمائیں گےصلی اﷲ تعالی علیہ وسلم۔ |
یوشع کی زبان پر نعتِ رسول:
حضرت ابو سعید خدری رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے راوی میں نے مالك بن سنان رضی اﷲ تعالٰی عنہ کو کہتے سنا کہ میں ایك روز بنی عبدالاشہل میں بات چیت کرنے گیا،یوشع یہودی بولا اب وقت آلگا ہے ایك نبی کے ظہور کا جس کا نام احمدصلی اﷲ تعالی علیہ وسلم حرم سے تشریف لائیں گے ان کا حلیہ ووصف یہ ہوگا،میں اس کی باتوں سے تعجب کرتا اپنی قوم میں آیا وہاں بھی ایك شخص کو ایسا ہی بیان کرتے پایا،میں بنی قریظہ میں گیا وہاں بھی ایك مجمع میں نبی صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم کا ذکر پاك ہورہا تھا ان میں سے زبیر بن باطا نے کہا:
|
قد طلع الکوکب الاحمر الذی لم یطلع الا لخروج نبی وظہورہ ولم یبق احد الا احمد وھذہ مھاجرہ[3] |
بیشك سرخ ستارہ طلوع ہو کر آیا یہ تارا کسی نبی ہی کی ولادت و ظہور پر چمکتا ہے اور اب میں کوئی نبی نہیں پاتا سوا احمد کے،اور یہ شہر ان کی ہجرت گاہ ہے صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم۔ |
تذییل:
ابن سعد و حاکم و بیہقی وابونعیم حضرت ام المؤمنین صدیقہ رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے راوی مکہ معظمہ میں ایك یہودی بغرض تجارت رہتا جس رات حضور پُر نورصلی اﷲ تعالی علیہ وسلم پیدا ہوئے قریش کی مجلس میں گیا اور پوچھا کیا آج تم میں کوئی لڑکا پیدا ہوا انہوں نے کہا ہمیں نہیں
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع