30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
وکل من اسأل من الیہود والنصارٰی و المجوس یقول ھذا الدین وراء ک،وینعتونہ مثل ما نعتہ لک،و یقولون لم یبق نبی غیرہ۔ |
یہود ونصارٰی مجوس جس سے پوچھا سب نے یہی جواب دیا کہ یہ دین تمہارے پیچھے آتا ہے اور اس نبی کی وہی صفت بیان کی جو میں تم سے کہہ چکا اور سب کہتے تھے کہ ان کے سوا کوئی نبی باقی نہ رہا۔ |
عامر رضی اﷲ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں جب حضور خاتم الانبیاء علیہ و علیہم الصلوٰۃ والسلام کی نبوت ظاہر ہوئی میں نے زید رضی اﷲ تعالٰی عنہ کی یہ باتیں حضور سے عرض کیں،حضور نے ان کے حق میں دعائے رحمت فرمائی اور ارشاد کیا قد ر أیتہ فی الجنۃ یسحب ذیلہ [1]میں نے اسے جنت میں دامن کشاں دیکھا۔
انکار ختم نبوّت کی وجوہات:
اﷲ اﷲ اس زمانے کے یہود ونصارٰی ومجوس نے تو بالاتفاق حضور اقدس صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم پر نبوت ختم ہوجانے کی شہادتیں دیں اور آج کل کے کذاب بد لگام مدعیان اسلام یہ شاخسانے نکالیں مگر ہے یہ کہ اس وقت تك ان فرقوں کو نہ حضور پر نورصلی اﷲ تعالی علیہ وسلم سے بغض وحسد تھا،نہ اپنے کسی پیشوا ئےمردود کا سخن مطرود بنانا مراد و مقصد،نہ اپنے کسی سگے بھائی کی بات رکھنی نہ بعد ظہور نور خاتمیت اپنے باپ دادا کی نبوت گھڑنی،وہ کیوں جھوٹ بولتے جو کچھ علوم انبیاء واخبار احبار ورہبان وعلماء سے پہنچا تھا صاف کہتے تھے،بعد ظہور اسلام ان ملا عنہ کے دل میں حسد و عنا د کا پھوڑا پھوٹا اور ان مدعیان اسلام پر قہر ٹوٹا کہ کسی خبیث کا پیشوا خبیث معاذ اﷲ آیہ کریمہ وخاتم النبیین میں خدا کا جھوٹ ممکن لکھ گیا،اب یہ جب تك اپنی سینہ زوری سے کچھ خاتم الانبیاء گھڑ کر نہ دکھائیں اگر چہ زمین کے اسفل السافلین طبقے میں تو گروجی پیشوا کی خدمت ہی کیا ہوئی،ہونہار سپوتوں کی سعادت ہی کیا ہوئی،کسی قاسم کفرو ضلالت قسیم و مباین حق وہدایت کا کوئی بھائی لگتا ان نئے مرتدوں کے ہاتھ بك گیا۔ساتھ خاتم النبیین کا فتوٰی لکھ گیا،اب یہ اگر تازی نبوتوں کا ٹھیکہ نہ لیں ختم نبوت کے معنی متواتر کو مہمل نہ کہیں تو اکلوتے بھیا کی حمایت ہی کیا ہوئی،اختراعی طبیعت کی جودت ہی کیا ہوئی،کسی مردك کو یہ دھن سمائی کہ سید بنے تو کیا بنے،کوئی گنے تو نبی کا نواسا ہی گنے،پائچے کا رشتہ کوئی بات نہیں،پیرجی پوتے نہ بن بیٹھے تو کچھ کرامات نہیں "وَ سَیَعْلَمُ الَّذِیۡنَ ظَلَمُوۡۤا اَیَّ مُنۡقَلَبٍ یَّنۡقَلِبُوۡنَ ﴿۲۲۷﴾٪"[2]اور اب جان جائیں گے ظالم کہ کس کروٹ پلٹا کھائیں گے۔ولا حول ولا قوۃ الا باﷲ العلی العظیم۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع