30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اپنے دیر سے ہمیں جھانکا اور کہا تم کون ہو؟ ہم نے کہا اولادِ مضر سے کچھ لوگ ہیں۔کہا:
|
اما انہ سوف یبعث منکم و شیکا نبی فسارعوا الیہ و خذوا بحظکم منہ ترشدوا فانہ خاتم النبیین۔ |
سنتے ہو عنقریب بہت جلد تم میں سے ایك نبی مبعوث ہونے والا ہے تم اس کی طرف دوڑنا اور اس کی خدمت واطاعت سے بہرہ یاب ہو ناکہ وہ سب میں پچھلا نبی ہے۔ |
ہم نے کہا اس کا نام پاك کیا ہوگا؟ کہا محمدصلی اﷲ تعالی علیہ وسلم۔جب ہم اپنے گھروں کو واپس آئے سب کے ایك ایك لڑکا ہوا اس کا نام محمد رکھا [1]،انتھی،واﷲ اعلم حیث یجعل رسالتہ۔
قبل از ولادت شہادت ایمان :
زید بن عمر و بن نفیل کہ احد العشرۃ المبشرۃ سیدنا سعید بن زید کے والد ماجد ہیں رضی اﷲ تعالٰی عنہم و عنہ موحدان و مومنان عہد جاہلیت سے تھے طلوعِ آفتاب عالمتاب اسلام سے پہلے انتقال کیا مگر اسی زمانے میں توحید الہٰی و رسالت حضرت ختم پناہی صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم کی شہادت دیتے،ابن سعد وابونعیم حضرت عامر بن ربیعہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے راوی،میں زید رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے ملا مکہ معظمہ سے کوہ حرا کو جاتے تھے،انہوں نے قریش کی مخالفت اور ان کے معبودانِ باطل سے جدائی کی تھی،اس پر آج ان سے اور قریش سے کچھ لڑائی رنجش ہوچکی تھی،مجھے دیکھ کر بولے اے عامر!میں اپنی قوم کا مخالف اور ملت ابراہیم کا پیرو ہوا اسی کو معبود مانتا ہوں جسے ابراہیم علیہ الصلوٰۃ و السلام پوجتے تھے،میں ایك نبی کا منتظر ہوں جو بنی اسماعیل اور اولاد عبدالمطلب سے ہوں گے ان کا نام پاك احمد ہے میرے خیال میں میں ان کا زمانہ پاؤں گا میں ابھی ان پر ایمان لاتا اور ان کی تصدیق کرتا ان کی نبوت کی گواہی دیتا ہوں،تمہیں اگر اتنی عمر ملے کہ انہیں پاؤ تو میرا سلام انہیں پہنچانا،اے عامر! میں تم سے ان کی نعت و صفت بیان کئے دیتا ہوں کہ تم خوب پہچان لو،درمیانہ قد ہیں،سر کے بال کثرت وقلت میں معتدل،ان کی آنکھوں میں ہمیشہ سرخ ڈورے رہیں گے،ان کی شانوں کے بیچ میں مہر نبوت ہے،ان کا نام احمد،اور یہ شہر ان کا مولد ہے،یہیں ان کی رسالت ظاہر ہوگی،ان کی قوم انہیں مکے میں نہ رہنے دے گی کہ ان کا دین اسے ناگوار ہوگا،وہ ہجرت فرما کر مدینے جائیں گے،وہاں سے ان کا دین ظاہر و غالب ہوگا،دیکھو تم کسی دھوکے فریب میں آکر ان کی اطاعت سے محروم نہ رہنا۔
|
فانی بلغت البلاد کلھا اطلب دین ابراھیم، |
کہ میں دین ابراہیمی کی تلاش میں شہروں شہروں پھرا |
[1] الخصائص الکبرٰی بحوالہ البیہقی والطبرانی والخرائطی باب اخبار الاحبار الخ دارالکتب الحدیثہ شارع الجمہوریۃ،بعابدین ۱/ ۵۸۔۵۷
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع