دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

انت رسول اﷲ وخاتم الانبیاء[1]

صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم کے حضور آکر عرض کرینگے حضور اﷲ تعالٰی کے رسول اور تمام انبیاء کے خاتم ہیں ہماری شفاعت فرمائیں۔

حضرت آدم علیہ السلام اور اذان اوّل:

ابو نعیم حلیۃ الاولیا اور ابن عساکر دونوں بطریق عطاء حضر ت ابوہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے راوی،رسول اﷲصلی اﷲ تعالی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

نزل اٰدم بالھند واستوحش فنزل جبریل فنادی بالاذان اﷲ اکبر اﷲ اکبر،اشہد ان لا الٰہ الااﷲ، اشھد ان لا الٰہ الا اﷲ، اشھد ان محمد ارسول اﷲ، اشھد ان محمد ارسول اﷲ، قال اٰدم من محمد،قال اٰخر ولدك من الانبیاء [2]

جب آدم علیہ الصلوٰۃ و السلام بہشت سے ہند میں اترے تو گھبرائے،جبریل امین علیہ الصلوٰۃ والتسلیم نے اتر کر اذان دی،جب نام پاك آیا آدم علیہ الصلوٰۃ والسلام نے پوچھا:محمد کون ہیں،کہا:آپ کی اولاد میں سب سے پچھلے نبی صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم۔

انشراح صدر:

ابونعیم دلائل میں یونس بن میسرہ بن حلبَس سے مرسلًا اور دارمی وابن عساکر بطریق یونس ھذا عن ابی ادریس الخولانی عبد الرحمٰن بن غنم اشعری رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے موصولًا راوی وھذا لفظ المرسل رسو ل اﷲصلی اﷲ تعالی علیہ وسلم فرماتے ہیں:فرشتہ سونے کا طشت لے کر آیا اور میرا شکم مبارك چیر کر دل مقدس نکالا اور اسے دھو کر کچھ اس پر چھڑك دیا،پھر کہا:

انت محمد رسول اﷲ المقفی الحاشر[3] (الحدیث ھذا مختصر)

حضور محمد رسول اﷲ ہیں سب انبیاء کے بعد تشریف لانے والے تمام عالم کو حشر دینے والے صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم۔

حدیث متصل میں یوں ہے:جبریل نے اتر کر حضور اقدس صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم کا شکم چاك کیا،پھر کہا:

قلب وکیع فیہ اذنان سمیعتان و عینان بصیر تان محمد رسول اﷲ

مضبوط و محکم دل ہے اس میں دوکان ہیں شنوا اور دو آنکھیں ہیں بینا،محمد اﷲ کے رسول ہیں۔

 


 

 



[1] صحیح البخاری کتاب التفسیر،سورہ بنی اسرائیل،قدیمی کتب خانہ،کراچی ۲/ ۶۸۵

[2] حلیۃ الاولیاء ترجمہ عمر و بن قیس الملائی،دارالکتاب العربی بیروت،۵/ ۱۰۷

[3] الخصائص الکبرٰی بحوالہ ابی نعیم عن یونس باب ما جاء فی قلبہ الشریف دارالکتب الحدیثۃ،۱/ ۱۶۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن