30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ارشاداتِ انبیاءو ملائکہ و اقوال علماءِ کتب سابقہ
حدیث شفاعت:
امام احمد وابو داؤد طیالسی مطولًا اور ابن ماجہ مختصرًا اور ابو یعلٰی حضرت عبداﷲ بن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے راوی،رسول اﷲصلی اﷲ تعالی علیہ وسلم حدیث طویل شفاعتِ کبرٰی میں فرماتے ہیں:
|
فیاتون عیسٰی فیقولون اشفع لنا الٰی ربك فلیقض بیننا فیقول انی لست ھناکم انی اتخذت الٰھًا من دون اﷲ،وانہ لا یھمنی الیوم الانفسی ولکن ان کل متاع فی وعاء مختوم علیہ أکان یقدر علی ما فی جوفہ حتی یفض الخاتم،فیقولون لا فیقول ان محمدا صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فیاتونی فاقول انا لھا فاذا اراداﷲ ان یقضی بین خلقہ نادی مناد این احمد و امتہ فنحــن الاخــرون الاولون نحــن اٰخر الامــم واول من یحاسب،فتفرج لنا الامم عن طریقنا [1] الحدیث ھذا مختصر۔ |
یعنی جب لوگ اور انبیاء علیہم الصلوٰۃ والسلام کے حضور سے مایوس ہو کر پھریں گے تو سیدنا عیسٰی علیہ الصلوٰۃ والسلام کے پاس حاضر ہو کر شفاعت چاہیں گے،مسیح فرمائیں گے میں اس منصب کا نہیں مجھے لوگوں نے اﷲ کے سوا خدا بنایا تھا مجھے آج اپنی ہی فکر ہے مگر ہے یہ کہ جو چیز کسی سر بمہر برتن میں رکھی ہو کیا بے مہر اٹھائے اسے پاسکتے ہیں،لوگ کہیں گے نہ، فرمائیں گے تو محمد صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم خاتم النبیین ہیں اور یہاں تشریف فرماہیں،لوگ میرے حضور حاضر ہو کر شفاعت چاہیں گے میں فرماؤں گا میں ہو ں شفاعت کے لئے، پھر جب اﷲ عزوجل اپنی مخلوق میں فیصلہ کرنا چاہے گا ایك منادی پکارے گا کہاں ہیں احمد اور ان کی امت صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم،تو ہمیں پچھلے ہیں اور ہمیں اگلی سب امتوں سے پیچھے آئے اور سب سے پہلے ہمارا حساب ہوگا اور سب امتیں عرصاتِ محشر میں ہمارے لئے راستہ دیں گی۔ |
انبیاء کا التجائے شفاعت:
احمد وبخاری و مسلم و ترمذی حدیث طویل شفاعت میں ابوہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے راوی،رسول اﷲصلی اﷲ تعالی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
فیاتون محمد افیقولون یا محمد |
اولین و آخرین حضور خاتم النبیین افضل المرسلین |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع