دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

فلا اذکرنی موضع حتی تذکر معی،ولقد خلقت الدنیا واھلھالا عرفھم کرامتك علی ومنزلتك عندی،ولو لاك ما خلقت السٰموٰت والارض وما بینہما لولاك ما خلقت الدنیا ھذا مختصر[1]

کوئی ایسا نہ بنایا جو تم سے زیادہ میرے نزدیك عزت والا ہو،تمہارا نام میں نے اپنے نام سے ملایا کہ کہیں میرا ذکر نہ ہو جب تك میرے ساتھ یاد نہ کئے جاؤ،بیشك میں نے دنیا واہل دنیا سب کو اس لئے بنایا کہ تمہاری عزت اور اپنی بارگاہ میں تمہارا مرتبہ ان پر ظاہر کروں،اور اگر تم نہ ہوتے تو میں آسمان و زمین اور جو کچھ ان میں ہے اصلًا نہ بناتا،صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم۔

آخر النبیین:

خطیب بغدادی حضرت انس بن مالك رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے راوی،رسول اﷲصلی اﷲ تعالی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

لما اسری بی الی السماء قربنی حتی کان بینی وبینہ کقاب قوسین او ادنٰی،وقال لی یامحمد ھل غمك ان جعلتك اٰخر النبیین،قلت لا،قال فھل غم امتك ان جعلتہم اٰخر الامم قلت لا،قال اخبر امتك انی جعلتہم اٰخر الامم لافضح الامم عندہ ولا افضحھم عند الامم[2]۔

شب اسرٰی مجھے میرے رب عزوجل نے نزدیك کیا یہاں تك کہ مجھ میں اور اس میں دو کمان بلکہ اس سے کم کا فاصلہ رہا اور مجھ سے فرمایا:اے محمد!کیا تجھے اس کا غم ہوا کہ میں نے تجھے سب پیغمبروں کے پیچھے بھیجا،میں نے عرض کی نہ۔فرمایا:کیا تیری امت کو اس کا رنج ہوا کہ میں نے انہیں سب امتوں کے پیچھے رکھا،میں عرض کی نہ۔فرمایا:اپنی امت کو خبر دے دے کہ میں نے انہیں سب سے پیچھے اس لئے کیا کہ اور امتوں کو ان کے سامنے رسوا کروں اور انہیں اوروں کے سامنے رسوائی سے محفوظ رکھوں، والحمد ﷲ رب العالمین!

رحمۃً للعٰلمین:

ابن جریر وابن ابی حاتم وابن مردویہ و بزار وابویعلٰی و بیہقی بطریق ابو العالیہ حضرت ابوہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے حدیث طویل اسرا میں راوی:

ثم لقی ارواح الانبیاء،فاثنوا علی

یعنی پھر حضور اقدس صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم

 


 

 



[1]  مختصر تاریخ دمشق لا بن عساکر ذکر ما خصّ بہ وشرف بہ من بین الانبیاء دارالفکر بیروت،۲/ ۳۷۔۱۳۶

[2] تاریخ البغداد ترجمہ،۲۵۵۷،ابوعبداﷲ احمد بن محمد النزلی،دارلکتب العربی،بیروت،۵/ ۱۳۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن