دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

بعض شیاطین نجدیہ کا استیصال فرمائے گا،ختم نبوت و خاتم النّبیین کے صحیح و نجیح معنی بتائے گا،بعض قاسمان کفرو مجون کے اختراع جنون کو مردود وملعون بنائے گا۔

ولید پلید کے ادعائے خبیث ثبوت بالحدیث کا بطلان دکھائے گا،نصوصِ ائمہ سے اہلِ ایمان کو صحت فتوٰی پر زیادہ تر اعتبار واعتماد آئے گا معہذا ذکر محبوب راحتِ قلوب ہے،ان کی یاد سے مسلمانوں کا دل چین پائے گا ۔

بریت آدم اور ختم نبوّت:

فاقول: وبحول اﷲ احول(ارشادات الٰہیہ)

طبرانی معجم کبیر میں اور حاکم بافادہ تصحیح اور بیہقی دلائل النبوۃ میں امیر المؤمنین عمر فاروق اعظم رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے راوی، رسول اﷲ صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم فرماتے ہیں،جب آدم علیہ الصلوٰۃ والسلام سے لغزش واقع ہوئی عرض کی یا رب اسئلك بحق محمد ان غفرت لی(الٰہی! میں تجھے محمدصلی اﷲ تعالی علیہ وسلم کا واسطہ دے کر سوال کرتا ہوں کہ میری مغفرت فرما)ارشاد ہوا:اے آدم! تو نے محمدصلی اﷲ تعالی علیہ وسلم )کو کیونکر پہچانا حالانکہ میں نے ابھی اسے پیدا نہ کیا؟ عرض کی: الٰہی! جب تونے مجھے اپنی قدرت سے بنایا اور مجھ میں اپنی روح پھونکی میں نے سر اٹھا کر دیکھا تو عرش کے پایوں پر لکھا پایا لا الٰہ الاّ اﷲ محمّد رسول اﷲ تو میں نے جاناتو نے اسی کا نام اپنے نامِ پاك کے ساتھ ملایا ہوگا جو تجھے تمام جہان سے زیادہ پیارا ہے۔فرمایا:

صدقت یا اٰدم انہ لاحب الخلق الیّ واذ سألتنی بحقہ فقد غفرت لك ولو لا محمد ما خلقتک[1]۔زاد الطبرانی وھو اٰخر الانبیاء من ذرّیتک[2]

اے آدم! تو نے سچ کہا بیشك وہ مجھے تمام جہان سے زیادہ پیارا ہے اور جب تونے مجھے اس کا واسطہ دے کر سوال کیا تو میں نے تیرے لئے مغفرت فرمائی،اگر محمد نہ ہوتا تو میں تجھے نہ بناتا۔طبرانی نے یہ اضافہ کیا:وہ تیری اولاد میں سب سے پچھلا نبی ہےصلی اﷲ تعالی علیہ وسلم۔

حضرت موسیٰ علیہ السلام اور ختم نبوّت:

ابو نعیم ابوہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے راوی،رسول اﷲصلی اﷲ تعالی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

ان موسٰی لما نزلت علیہ التوراۃ وقرأھا

جب موسٰی علیہ الصلوٰۃ والسلام پر توریت اتری اسے


 

 



[1] المستدرك للحاکم کتاب التاریخ،استغفار آدم علیہ السلام بحق محمدصلی اﷲ تعالی علیہ وسلم دارالفکر بیروت،۲/ ۶۱۵،دلا ئل النبوۃ للبیہقی باب ما جاء فی تحدّث رسول اﷲصلی اﷲ تعالی علیہ وسلم دارالکتب العلمیہ،بیروت،۵/ ۴۸۹

[2] المعجم الاوسط للطبرانی،حدیث ۶۴۹۸،مکتبتہ المعارف ریاض،۷/ ۲۵۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن