دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

علیہ الصلوٰۃ والتسلیم خصوصًا مراد نہیں،جہاں فرمایا اَمْوٰتٌ غَیۡرُ اَحْیَآءٍ[1](مردے ہیں زندہ نہیں۔ت)اموات سے متبادریہ ہوتا ہے کہ پہلے زندہ تھے پھر موت لاحق ہوئی لہٰذا ارشاد ہوا "غَیر اَحْیاءٍ" یہ وہ مردے ہیں کہ نہ اب تك زندہ ہیں نہ کبھی تھے نرِے جماد ہیں،یہ بتوں ہی پر صادق ہے،تفسیر ارشاد العقل السلیم میں ہے:

حیث کان بعض الاموات ممّا یعتریہ الحیاۃ سابقا اولاحقا کاجساد الحیوان والنطف التی ینشئھا اﷲ تعالٰی حیوانا احترز عن ذٰلك فقیل غیر احیاءٍ ای لا یعتریھا الحٰیوۃ اصلا فھی اموات علی الاطلاق [2]

بعض اموات وہ تھے جنہیں زندگی حاصل تھی جیسے مردہ حیوان کا جسم،اور بعض وہ ہیں جنہیں زندگی ملنے والی ہے مثلًا نطفہ جسے اﷲ تعالٰی مستقبل میں حیوان بنائے گا اس لئے ایسے اموات سے احتراز کیا اور فرمایا غیر احیاء یعنی یہ وہ اموات ہیں جنہیں زندگانی(ماضی یا مستقبل میں)بالکل حاصل نہیں لہٰذا یہ علی الاطلاق اموات ہیں۔

خامسًا رب عزوجل فرماتا ہے:

"وَلَا تَحْسَبَنَّ الَّذِیۡنَ قُتِلُوۡا فِیۡ سَبِیۡلِ اللہِ اَمْوٰتًا ؕ بَلْ اَحْیَآءٌ عِنۡدَ رَبِّہِمْ یُرْزَقُوۡنَ ﴿۱۶۹﴾ۙ فَرِحِیۡنَ بِمَاۤ اٰتٰىہُمُ اللہُ مِنۡ فَضْلِہٖ ۙ "[3]

خبردار! شہیدوں کو ہرگز مردہ نہ جا نیو بلکہ وہ اپنے رب کے یہاں زندہ ہیں،روزی پاتے ہیں،اﷲ نے جو اپنے فضل سے دیا اس پر خوش ہیں۔

اور فرماتا ہے:

" وَلَا تَقُوۡلُوۡا لِمَنْ یُّقْتَلُ فِیۡ سَبِیۡلِ اللہِ اَمْوٰتٌ ؕ بَلْ اَحْیَآءٌ وَّلٰکِنۡ لَّا تَشْعُرُوۡنَ﴿۱۵۴﴾"[4]

جو اﷲ کی راہ میں مارے جائیں انہیںمردہ نہ کہو بلکہ وہ زندہ ہیں تمہیں خبر نہیں۔

محال ہے کہ شہید کو تو مردہ کہنا حرام،مردہ سمجھنا حرام اور انبیاء معاذ اﷲ مردے کہے سمجھے جائیں،یقینا قطعًا ایمانًا وہ "اَحْیاء غَیر اَمْوَاتٍ"(زندہ ہیں مردے نہیں۔ت)ہیں نہ کہ عیاذًا باﷲ "اموات غَیر اَحْیاءٍ"(مردے ہیں زندہ نہیں۔ت)جس وعدہ الٰہیہ کی تصدیق کے لئے ان کو عروضِ موت ایك آن کے لئے لازم ہے قطعًا شہداء کو بھی لازم ہے۔ "کُلُّ نَفْسٍ ذَآئِقَۃُ الْمَوْتِ ؕ"[5] (ہر جان کو موت کا


 

 



[1] القرآن الکریم ۱۶/ ۲۱

[2] ارشاد العقل السلیم(تفسیر ابی السعود)آیۃ ۱۶/ ۲۱ داراحیاء التراث العربی بیروت ۵/ ۱۰۶

[3] القرآن الکریم ۳/ ۱۶۱

[4]القرآن الکریم ۲/ ۱۵۶

[5] القرآن الکریم ۲۱/ ۳۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن