30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
وقال اﷲ تعالٰی: "مَا یَوَدُّ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا مِنْ اَہۡلِ الْکِتٰبِ وَلَا الْمُشْرِکِیۡنَ اَنۡ یُّنَزَّلَ عَلَیۡکُمۡ مِّنْ خَیۡرٍ مِّنۡ رَّبِّکُمْ ؕ"[1] |
(وہ جو کافر ہیں کتابی یا مشرک،وہ نہیں چاہتے کہ تم پر کوئی بھلائی اترے تمہارے رب کے پاس سے۔ت) |
وقال اﷲ تعالٰی:
|
"لَتَجِدَنَّ اَشَدَّ النَّاسِ عَدٰوَۃً لِّلَّذِیۡنَ اٰمَنُوا الْیَہُوۡدَ وَالَّذِیۡنَ اَشْرَکُوۡا ۚ وَلَتَجِدَنَّ اَقْرَبَہُمْ مَّوَدَّۃً لِّلَّذِیۡنَ اٰمَنُوا الَّذِیۡنَ قَالُوۡۤا اِنَّا نَصٰرٰی ؕ"[2] |
ضرور تم مسلمانوں کا سب سے بڑھ کر دشمن یہودیوں اور مشرکوں کو پاؤ گے اور ضرور تم مسلمانوں کی دوستی میں سب سے زیادہ قریب ان کو پاؤ گے جنہوں نے کہا کہ بیشك ہم نصارٰی ہیں ت۔ |
وقال اﷲ تعالٰی:
|
"اَلْیَوْمَ اُحِلَّ لَکُمُ الطَّیِّبٰتُ ؕ وَطَعَامُ الَّذِیۡنَ اُوۡتُوا الْکِتٰبَ حِلٌّ لَّکُمْ ۪ وَطَعَامُکُمْ حِلٌّ لَّہُمْ ۫ وَالْمُحْصَنٰتُ مِنَ الْمُؤْمِنٰتِ وَالْمُحْصَنٰتُ مِنَ الَّذِیۡنَ اُوۡتُوا الْکِتٰبَ"[3] "وَ لَا تَنۡکِحُوا الْمُشْرِکٰتِ حَتّٰی یُؤْمِنَّؕ"[4] |
(آج تمہارے لئے پاك چیزیں حلال ہوئیں اور کتابیوں کا کھانا تمہارے لئے حلال ہے اور تمہارا کھانا ان کے لئے حلال ہے اور پارسا عورتیں مسلمان اور پارسا عورتیں ان میں سے جن کو تم سے پہلے کتاب ملی۔ت) (اور شرك والی عورتوں سے نکاح نہ کرو جب تك مسلمان نہ ہوجائیں۔ت) |
جب قرآن عظیم "ید عُوْنَ مِنْ دُوْنِ اﷲِ" میں نصارٰی کو داخل نہیں فرماتا اس "اَلَّذِین" میں مسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام کیونکر داخل ہوسکیں گے؟
ثالثًا: سورت مکیہ ہے اور سوائے عاصم،قُراءِ سبعہ کی قرأت "تَدْعُوْنَ "بہ تائے خطاب،تو بُت پرست ہی مراد ہیں اور" اَلَّذِین یدعُونَ اَصْنَامٌ"(جنہیں وہ پوجتے ہیں وہ بُت ہیں۔ت)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع