30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
"اِنَّ الَّذِیۡنَ سَبَقَتْ لَہُمۡ مِّنَّا الْحُسْنٰۤیۙ اُولٰٓئِکَ عَنْہَا مُبْعَدُوۡنَ ﴿۱۰۱﴾ۙ لَا یَسْمَعُوۡنَ حَسِیۡسَہَا ۚ"[1] |
بیشك وہ جن کے لئے ہمارا بھلائی کا وعدہ ہوچکا وہ جہنم سے دور رکھے گئے ہیں وہ اس کی بھنك تك نہ سنیں گے۔ |
قرآن کریم نے خود اپنا محاورہ بتایا جب بھی مرتدوں نے وہی راگ گایا۔ابوداؤد کتاب الناسخ والمنسوخ میں اور فریابی عبد بن حمید وابن جریر وابن ابی حاتم طبرانی و ابن مردویہ اور حاکم مع تصحیح مستدرك میں حضرت عبداﷲ بن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے راوی:
|
لمّا نزلت انکم وما تعبدون من دون اﷲ حصب جہنم انتم لہا واردون فقال المشرکون الملٰئکۃُ وعیسٰی وعزیر یعبَدون من دون اﷲ فنزلت ان الذین سبقت لھم منا الحسنٰی اولئك عنہا مُبعدون[2] |
جب یہ آیت نازل ہوئی۔اِنَّکُمْ وَمَا تَعْبُدُوۡنَ (الاٰیۃ)تو مشرکین نے کہا ملائکہ،حضرت عیسٰی اور حضرت عزیر کو بھی اﷲ تعالٰی کے سوا پوجا جاتا ہے تو یہ آیت نازل ہوئی ان الذین سبقت(الاٰیۃ) بیشك وہ جن کے لئے ہمارا وعدہ بھلائی کا ہوچکا وہ جہنم سے دور رکھے گئے ہیں۔ |
ثانیًا یدعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اﷲِ یقینا مشرکین ہیں اور قرآنِ عظیم نے اہل کتاب کو مشرکین سے جدا کیا،ان کے احکام ان سے جدا رکھے،ان کی عورتوں سے نکاح صحیح ہے مشرکہ سے باطل،اِن کا ذبیحہ حلال ہوجائے گا،اُن کا مردار،قال اﷲ تعالٰی:
|
" لَمْ یَکُنِ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا مِنْ اَہۡلِ الْکِتٰبِ وَ الْمُشْرِکِیۡنَ مُنۡفَکِّیۡنَ حَتّٰی تَاۡتِیَہُمُ الْبَیِّنَۃُ ۙ﴿۱﴾ "[3] |
(کتابی کافر اور مشرك اپنا دین چھوڑنے کو نہ تھے جب تك ان کے پاس دلیل نہ آئے۔ت) |
وقال اﷲ تعالٰی:
|
" اِنَّ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا مِنْ اَہۡلِ الْکِتٰبِ وَ الْمُشْرِکِیۡنَ فِیۡ نَارِ جَہَنَّمَ خٰلِدِیۡنَ فِیۡہَا ؕ اُولٰٓئِکَ ہُمْ شَرُّ الْبَرِیَّۃِ ؕ﴿۶﴾ "[4] |
بیشك جتنے کافر ہیں کتابی اور مشرك سب جہنم کی آگ میں ہیں،ہمیشہ اس میں رہیں گے،وہی تمام مخلوق سے بدتر ہیں۔ (ت)۔ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع