دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

۶۰چور،۶۱علمی ۶۲عملی قوت میں بہت کچاّ،۶۴خلل دماغ والا،۶۵ گندی گالیاں دینے والا،۶۶بدقسمت،۶۷نرافریبی،۶۸پیروِشیطان وغیرہ وغیرہ خطاب اس قادیانی دجّال نے دئیے اور اس کے تین کفر اوپر گزرے کہ اﷲ مسیح کو دوبارہ نہیں لا سکتا،۶۹مسیح فتنہ تھا، ۷۰مسیح کے فتنے نے تباہ کردیا۔یہ سب ستر۷۰ کفر ہوئے اور ہزاروں ستر کی گنتی کیا،غرض تیس۳۰ سے اوپر اوصاف اس دجّال مرتد نے اپنے مزعوم مسیح میں بتائے،اگر قادیانی خود اپنے لئے ان میں سے دس وصف بھی قبول کرلے کہ یہ شخص یعنی یہی قادیانی ۱بدچلن،۲بدمعاش،۳فریبی،۴مکّار،۵زنانے خیال والا،۶کٹیل بھی جھوٹا،۷چور،۸گندی گالیوں والا،۹ابلیس کا چیلہ، ۱۰کنجریوں کی اولاد، کسبیوں کا جنا ہے،زنا کے خون سے بنا ہے،تو ہم بھی اس کی مان لیں گے کہ یہ ضرور مثیل مسیح ہے مگر کون سے مسیح کا؟ اسی مسیح قبیح کا جو اس کا موہوم و مزعوم ہے،الالعنۃ اﷲ علی الظّٰلمین۔

مسلمانو! یہ سات فائدے محفوظ رکھئے،کیسا آفتاب سے زیادہ روشن ہوا کہ قادیانیوں کا مسئلہ وفات وحیاتِ مسیح چھیڑنا کیسا ابلیسی مکر،کیسی عبث بحث،کیسی تضییع وقت،کیسا قادیانی کے صریح کفروں کی بحث سے جان چھڑانا اور فضول زق زق میں وقت گنوانا ہے!

اس کے بعد ہمیں حق تھا کہ ان ناپاك وبے اصل و پا،در ہوا شبہوں کی طرف التفات بھی نہ کرتے جو انہوں نے حیاتِ رسول علیہ الصلوٰۃ و السلام پر پیش کئے،ایسی مہمل عیاریوں کیادیوں کا بہتر جواب یہی تھا کہ ہشت۔پہلے قادیانی کے کفر اٹھاؤ یا اسے کافر مان کر توبہ کرو،اسلام لاؤ،اس کے بعد یہ فرعی مسئلہ بھی پوچھ لینا مگر ہم ان مرتدین سے قطع نظر کر کے اپنے دوست سائل سُنّی المذہب سے جوابِ شبہات گزارش کرتے ہیں،وَبِاﷲِ التَّوْفِیق۔

پہلا شُبہ:کریمہ والذین یدعون من دُون اﷲ ا لاٰیۃ۔

اقول اولًا: یہ شبہ مرتدانِ حال نے کافرانِ ماضی سے ترکہ میں پایا ہے،جب آیہ کریمہ: "اِنَّکُمْ وَمَا تَعْبُدُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللہِ حَصَبُ جَہَنَّمَ ؕ اَنۡتُمْ لَہَا وٰرِدُوۡنَ ﴿۹۸﴾ "[1] نازل ہوئی کہ بیشك تم اور جوکچھ تم اﷲ کے سوا پوجتے ہو سب دوزخ کے ایندھن ہو تمہیں اس میں جانا ہے۔مشرکین نے کہا کہ ملائکہ اور عیسٰی اور عزیر بھی تو اﷲ کے سوا پوجے جاتے ہیں،اس پر رب عزوجل نے ان جھگڑالو کا فروں کو قرآن کریم کی مراد بتائی کہ آیت بتوں کے حق میں ہے۔


 

 



[1] القرآن الکریم ۲۱ / ۹۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن