30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کچھ کر دکھا اور وہ اپنا حال خوب جانتا تھا کہ سخت جھوٹا ملوم ہے اور الٰہی برکات سے پورا محروم،لہٰذا اس کی یوں پیش بندی کی کہ قرآن عظیم کو پسِ پشت پھینك کر رسول اﷲ کے روشن معجزوں کو پاؤں تلے مل کر صاف کہہ دیا کہ معجزے نہ تھے مسمریزم کے شعبدے تھے،میں ایسی باتیں مکروہ نہ جانتا تو کر دکھاتا،وہی ملاعنہ مشرکین کا طریقہ اپنے عجز پریوں پردہ ڈالنا کہ "لَوْ نَشَآءُ لَقُلْنَا مِثْلَ ہٰذَاۤ ۙ"[1]اگر ہم چاہتے تو ایسا کلام کہتے۔ہم چاہتے تو اس قرآن کا مثل تصنیف کر دیتے،ہم خود ہی ایسا نہیں کرتے،الا لعنۃ اﷲ علی الکٰفرین۔
قادیانی خَذَ لَہُ اﷲ کے ازالہ اوہام ص ۳،۴،۵ و نوٹ آخر میں ۱۵۱ تا آخر صفحہ ۱۶۲ ملا حظہ ہوں جہاں اس نے پیٹ بھر کر یہ کفر
بکے ہیں یا ان کی تلخیص رسالہ قہر الدیان ص ۱۰ تا ۱۵ مطالعہ ہوں،یہاں دو چار صرف بطور نمونہ منقول:
ملعون ازالہ ص ۳:۱احیاءِ جسمانی کچھ چیز نہیں۔
ملعون ازالہ ص ۴:کیا ۲تالاب کا قصّہ مسیحی معجزات کی رونق دور نہیں کرتا۔
ملعون ازالہ ص ۱۵۱: عــــــہ ۳شعبدہ بازی اور ۴دراصل بے سود،۵عوام کو فریفتہ کرنے والے ۶مسیح اپنے باپ یوسف کے ساتھ بائیس۲۲ برس تك نجاری کرتے رہے،۷بڑھئی کا کام درحقیقت ایسا ہے جس میں کلوں کے ایجاد میں عقل تیز ہوجاتی ہے، ۸بعض چڑیاں کل کے ذریعہ سے پرواز کرتی ہیں،۹بمبئی کلکتہ میں ۱۰ایسے کھلونے بہت بنتے ہیں،یہ بھی قرین قیاس ہے کہ ایسے اعجاز ۱۱مسمریزمی ۱۲بطور لہو و لعب نہ ۱۳بطور حقیقت ظہور میں آسکیں،۱۴سلبِ امراض مسمریزم کی شاخ ہے ایسے لوگ ہوتے رہے ہیں جو اس سے سلبِ امراض کرتے ہیں،مبروص ان کی توجہ سے اچھے ہوتے ہیں،۱۵مسیح مسمریزم میں کمال رکھتے تھے،یہ ۱۶قدر کے لائق نہیں،یہ ۱۷عاجز اس کو مکروہ قابل نفرت نہ سمجھتا تو ان عجوبہ نمائیوں میں ۲۰ابن مریم سے کم نہ رہتا،اس عمل کا ایك نہایت بُرا خاصہ ہے جو اپنے تئیں اس میں ڈالے روحانی تاثیروں میں بہت ۲۲ضعیف اور۲۳نکّما ہوجاتا ہے،یہی وجہ ہے کہ مسیح جسمانی بیماریوں کو اس ۲۴عمل (مسمریزم)سے اچھا کرتے،مگر ۲۵ہدایت توحید اور دینی استقامتوں کے دلوں میں قائم کرنے میں ان کا نمبر ایسا کم رہا کہ ۲۶قریب قریب ناکام رہے،ان پرندوں میں صرف ۲۷جھوٹی حیات،
عــــــہ:ازالہ اوہام،مطبع ریاض الہند ص ۱۲۱۔۱۱۳
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع