30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
رکھتے اگرچہ سات تہ خانوں کے اندر،وہ سب ان پر آئینہ تھا۔
|
"وَاُنَبِّئُکُمۡ بِمَا تَاۡکُلُوۡنَ وَمَا تَدَّخِرُوۡنَۙ فِیۡ بُیُوۡتِکُمْؕ"[1] |
اور تمہیں بتاتا ہوں جو تم کھاتے ہو اور جو اپنے گھروں میں جمع کر رکھتے ہو۔(ت) |
انہیں تورات مقدس کے بعض احکام کا ناسخ کیا،
|
"وَمُصَدِّقًا لِّمَا بَیۡنَ یَدَیَّ مِنَ التَّوْرٰىۃِ وَلِاُحِلَّ لَکُمۡ بَعْضَ الَّذِیۡ حُرِّمَ عَلَیۡکُمْ"[2] |
اور تصدیق کرتا آیا ہوں اپنے سے پہلی کتاب تورات کی اور اس لئے کہ حلال کروں تمہارے لئے کچھ وہ چیزیں جو تم پر حرام تھیں۔ (ت) |
انہیں قدرت دی کہ مادر زاد اندھے اور لا علاج برص کو شفا دیتے،
|
"وَتُبْرِیُٔ الۡاَکْمَہَ وَالۡاَبْرَصَ بِاِذْنِیۡ ۚ"[3] |
اور تو مادر زاد اندھے اور سفید داغ والے کو میرے حکم سے شفا دیتا۔(ت) |
انہیں قدرت دی کہ مردے زندہ کرتے،
|
"وَ اِذْ تُخْرِجُ الْمَوۡتٰی بِاِذْنِیۡ ۚ"[4]"وَاُحۡیِ الْمَوْتٰی بِاِذْنِ اللہِۚ"[5] |
اور جب تو مردوں کو میرے حکم سے زندہ نکالتا۔اور میں مردے جِلاتا ہوں اﷲ کے حکم سے۔(ت) |
ان پر اپنے وصفِ خالقیت کا پر تو ڈالا کہ مٹی سے پرند کی صورت خلق فرماتے اور اپنی پھونك سے اس میں جان ڈالتے کہ اُڑتا چلا جاتا،
|
" وَ اِذْ تَخْلُقُ مِنَ الطِّیۡنِ کَہَیۡــَٔۃِ الطَّیۡرِ بِاِذْنِیۡ فَتَنۡفُخُ فِیۡہَا فَتَکُوۡنُ طَیۡرًۢا بِاِذْنِ"[6] |
اور جب تو مٹی سے پرند کی سی مورت میرے حکم سے بناتا پھراس میں پھونك مارتا تو وہ میرے حکم سے اڑنے لگتا۔(ت) |
ظاہر ہے کہ قادیانی میں ان میں سے کچھ نہ تھا پھر وہ کیونکر مثیل مسیح ہوگیا؟
اخیر کی چار یعنی مادر زاد ۱اندھے اور ۲ ابرص کو شفاء دینا،۳مردے جِلانا،مٹی کی مورت میں پھونك سے ۴جان ڈال دینا،یہ قادیانی کے دل میں بھی کھٹکے کہ اگر کوئی پوچھ بیٹھا کہ تو مثیل مسیح بنتا ہے ان میں سے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع