دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

نزول حضرت عیسٰی علیہ السلام اہلسنّت کا اجماعی عقیدہ ہے)نہ ہرگز وفاتِ مسیح ان مرتدین کو مفید،فرض کر دم کہ رب عزوجل نے ان کو اس وقت وفات ہی دی،پھر اس سے انکا نزول کیونکر ممتنع ہوگیا؟ انبیاء علیہم الصلوٰۃ والسلام کی موت محض ایك آن کو تصدیق وعدہ الہٰیہ کے لئے ہوتی ہے،پھر وہ ویسے ہی حیاتِ حقیقی دنیاوی و جسمانی سے زندہ ہوتے ہیں جیسے اس سے پہلے تھے،زندہ کا دوبارہ تشریف لانا کیا دشوار؟ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم  فرماتے ہیں:

اَلْاَ نْبِیاءُ اَحْیاء فِیْ قُبُوْرِھِمْ یصلُّوْنَ[1]

انبیاء زندہ ہیں اپنی قبروں میں،نماز پڑھتے ہیں۔

(۲)معاذاﷲ کوئی گمراہ بددین یہی مانے کہ ان کی وفات اوروں کی طرح ہے جب بھی ان کا دوبارہ تشریف لانا کیوں محال ہوگیا؟ وعدہ "وَحَرٰمٌ عَلٰی قَرْیَۃٍ اَہۡلَکْنٰہَاۤ اَنَّہُمْ لَایَرْجِعُوۡنَ ﴿۹۵﴾ "[2](اور حرام ہے اس بستی پر جسے ہم نے ہلاك کردیا کہ پھر لوٹ کر آئیں۔ت)ایك شہر کے لئے ہے،بعض افراد کا بعد موت دنیا میں پھر آنا خود قرآن کریم سے ثابت ہے جیسے سیدنا عزیر علیہ الصلوٰۃ والسلام۔قال اﷲ تعالٰی:

"فَاَمَاتَہُ اللہُ مِائَۃَ عَامٍ ثُمَّ بَعَثَہٗؕ"[3]

(تو اﷲ نے اسے مردہ رکھا سو برس،پھر زندہ کردیا۔ت)

چاروں طائرانِ خلیل علیہ الصلوٰۃ والسلام،قال اﷲ تعالٰی:

" ثُمَّ اجْعَلْ عَلٰی کُلِّ جَبَلٍ مِّنْہُنَّ جُزْءًا ثُمَّ ادْعُہُنَّ یَاۡتِیۡنَکَ سَعْیًاؕ "[4]

(پھر ان کا ایك ایك ٹکڑا ہر پہاڑ پر رکھ دے،پھر انہیں بلا،وہ تیرے پاس چلے آئیں گے دوڑتے ہوئے۔ت)

ہاں مشرکین ملاعنہ منکرین بعث اسے محال جانتے ہیں اور دربارہ مسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام قادیانی بھی اس قادر مطلق عزّ جلالہ کو معاذ اﷲ صراحۃً عاجز مانتا اور دافع البلاء کے صفحہ ۳۴ پر یوں کفر بکتا ہے:خدا ایسے شخص کو پھر دنیا میں نہیں لا سکتا جس کے پہلے فتنے ہی نے دنیا کو تباہ کردیا ہے[5]۔مشرك و قادیانی دونوں کے رد میں اﷲ عزوجل فرماتا ہے:

"اَفَعَیِیۡنَا بِالْخَلْقِ الْاَوَّلِؕ بَلْ ہُمْ فِیۡ لَبْسٍ مِّنْ

(تو کیا ہم پہلی بار بنا کر تھك گئے بلکہ وہ نئے بننے سے

 


 

 



[1] مسند ابو یعلٰی مروی از انس رضی اﷲ تعالٰی عنہ حدیث ۳۴۱۲،موسسہ علوم القرآن بیروت۳/ ۳۷۹

[2] القرآن الکریم ۲۱/ ۹۵

[3] القرآن الکریم۲/ ۲۵۹

[4] القرآن الکریم ۲/ ۲۶۰

[5] دافع البلاء  مطبوعہ ربوہ  ص ۳۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن