دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

اوّلًا ان عبارات کے علاوہ جو گالیاں اس کے اور رسائل مثل اعجاز احمدی ودافع البلاء وکشتی نوح و اربعین ومواہب الرحمن وغیرہ میں اہلی وگہلی پھر رہی ہیں،وہ کس عیسائی کے مقابلہ میں ہیں،مثل مشہور ہے،دلہن کا منہ کالا،مشاطہ کب تك ہاتھ دئے رہے گی۔
ثانیا: کس شریعت نے اجازت دی ہے کہ کسی بد مذہب کے مقابل اﷲ کے رسولوں کو گالیاں دی جائیں؟

ثالثًا: مرزا کو ادّعا ہے کہ اگرچہ اس پر وحی آتی ہے مگر کوئی نیا حکم جو شریعتِ محمدیہ سے باہر ہو،نہیں آسکتا،ہم تو قرآن عظیم میں یہ حکم پاتے ہیں کہ:

"وَلَا تَسُبُّوا الَّذِیۡنَ یَدْعُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللہِ فَیَسُبُّوا اللہَ عَدْوًۢا بِغَیۡرِ عِلْمٍ ؕ[1]

کافروں کے جھوٹے معبودوں کو گالی نہ دو کہ وہ اس کے جواب میں بے جانے بوجھے دشمنی کی راہ سے اﷲ عزوجل کی جناب میں گستاخی کریں گے۔

مرزا اپنی وہ وحی بتائے جس نے قرآن کے اس حکم کو منسوخ کردیا۔

رابعًا: مرزا کو ادّعا ہے کہ وہ مصطفٰی صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم کے قدم بقدم چل رہا ہے،التبلیغ ص ۴۸۳ پر لکھتا ہے:

من اٰیات صدقی انہ تعالٰی وفقنی باتباع رسولہ واقتداء نبیہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فما رأیت اثرا من اٰثار النبی الاقفوتہ۔

(میری سچائی کی نشانی یہ ہے کہ اﷲ تعالٰی نے مجھے اپنے رسول کی اتباع اور نبی کی اقتداء پر توفیق دی میں نے نبی کا جو بھی نشان دیکھا اس پر قدم رکھا۔ت)

بتائے تو کہ مصطفٰی صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم نے کس دن عیسائیوں کے مقابل معاذ اﷲ عیسٰی علیہ الصلوٰۃ والسلام او ر ان کی والدہ ماجدہ کو گالیاں دی ہیں۔

خامسًا: مرزا کے ازالہ نے مرزائیوں کی اس بکر فکر کا کامل ازالہ کردیا،ازالہ کی یہ عبارتیں تو کسی عیسائی کے مقابل نہیں،ان میں وہ کون سی گالی ہے جو ضمیمہ انجام آتھم سے کم ہے حتی کہ چو ر اور ولد الزنا کا بھی اثبات ہے وہاں چوری کسی مال کی نہ بتائی تھی بلکہ علم کی،ضمیمہ انجام ص۶،نہایت شرم کی یہ بات ہے کہ آپ نے پہاڑی تعلیم کو یہودیوں کی کتاب طالمود سے چرا کر لکھا ہے اور پھر ایسا ظاہر کیا کہ گویا یہ میری


 



[1] القرآن الکریم ۶/ ۱۰۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن