دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

دونوں ہمشیروں کو بھی مقدسہ سمجھتا ہوں"،اور خود ہی اس کے نوٹ میں لکھا"یسوع مسیح کے چار بھائی اور دو بہنیں تھیں،یہ سب یسوع مسیح کے حقیقی بھائی اور حقیقی بہنیں تھیں یعنی یوسف اور مریم کی اولاد تھے۔"

ت۴۶:دیکھو کیسے کھلے لفظوں میں یوسف بڑھئی کو سیدنا عیسٰی کلمۃ اﷲ کا باپ بنا دیا اور اس صریح کفر میں صرف ایك پادری کے لکھ جانے پر اعتماد کیا۔ہاں ہاں یقین جانو آسمانی قہر سے واحد قہار سے سخت لعنت پائے گا اور جو ایك پادری کی بے معنی ز ٹل سے قرآن کو رد کرتا ہے۔

ت۴۷۔(۳۰):نیز اسی دافع البلاء کے ص ۱۵ پر لکھا"خدا ایسے شخص(یعنی عیسٰی)کو کسی طرح دوبارہ دنیا میں نہیں لاسکتا جس کے پہلے فتنے نے ہی دنیا کو تباہ کردیا۔"یہ ان گالیوں کے لحاظ سے عیسٰی علیہ الصلوٰۃ والسلام کو ایك ہلکی سی گالی ہے کہ اس کے فتنے نے دنیا تباہ کردی مگر اس میں دو شدید گالیاں اور ہیں کہ ان شاء اﷲ تعالٰی فصل سوم میں مذکور ہوں گی۔

ت۴۸(۳۱):اربعین نمبر ۲ ص ۱۳ پر لکھا"کامل مہدی نہ موسٰی تھا نہ عیسٰی۔ان مرسلین اولوالعزم کا کامل ہادی ہونا بالائے طاق،پورے مہدی بھی نہ ہوئے،اور کامل کون ہیں،جناب قادیانی۔"دیکھو اسی کا ص۱۲ و ۱۳۔

ت۴۹ و۵۰(۳۲)مواہب الرحمن پر صاف لکھ دیا کہ عیسٰی یہودی تھا لو قدر اﷲ رجوع عیسی الذی ھو من الیھود لرجع العزۃ الٰی تلك الیوم(اگر اﷲ تعالٰی نے یہودی عیسٰی کا دوبارہ آنا مقدر کیا تو عزت اس دن لوٹ آئے گی۔)ت ظاہر ہے کہ یہودی مذہب کا نام ہے نہ کہ نسب کا،کیا مرزا کہ پارسیوں کی اولاد ہے مجوسی ہے۔

قادیانی نے حضرت عیسٰی علیہ الصلوٰۃ والسلام کی تکفیر کردی۔

ت۵۲(۳۳):حدیہ کہ عیسٰی علیہ الصلوٰۃ والسلام کی تکفیر کردی۔مسلمانو! وہ اتنا احمق نہیں کہ صاف حرفوں میں لکھ دے عیسٰی کافر تھا بلکہ اس کے مقدمات متفرق کر کے لکھے،یہ تودشنام سوم میں سن چکے کہ عیسٰی کی سخت رسوائیاں ہوئیں،اور کشتی ساختہ ص ۱۸ پر کہتا ہے"جو اپنے دلوں کو صاف کرتے ہیں ممکن نہیں کہ خدا ان کو رسوا کرے،کون خدا پر ایمان لایا صرف وہی جو ایسے ہیں"دیکھو کیسا صاف بتادیا کہ جسے خدا پر ایمان ہے ممکن نہیں کہ اسے خدا رسوا کرے لیکن عیسٰی کو رسوا کیا تو ضرور اسے خدا پر ایمان نہ تھا اور کیا کافر کہنے کے سر پر سینگ ہوتے ہیں۔الا لعنۃ اﷲ علی الکفرین۔

قصد تھا کہ فصل اوّل یہیں ختم کی جائے کہ اتنے میں قادیانی کی"ازالۃ الاوھام"ملی،اس کی برہنہ گوئیاں بہت بے لاگ اور قابلِ تماشا ہیں۔

معجزات مسیح کی تحقیر وانکار۔

ت۵۳تا۵۷(۳۴):یہ جو مثیل مسیح بنا اور اس پر لوگوں نے مسیح کے معجزے مثلًا مردے جِلانا اس سے طلب کئے تو صاف جواب دیتا ہے ص ۳"احیاء جسمانی کچھ چیز نہیں،احیاء روحانی کے لئے یہ عاجز آیا ہے"۔دیکھو


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن