30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہمیشہ سے علماء وائمہ کو سڑی گالیاں دینے کا دھنی ہے،استغفراﷲ! علماء وائمہ کی کیا گنتی،وہ کون سی شدید خبیث ناپاك گالی ہے جو اس نے اﷲ کے محبوبوں،اﷲ کے رسولوں بلکہ خود اﷲ واحد قہار کی شان میں اٹھا رکھی ہے،یہ اطلاع ضروری کی پہلی بات کا جواب ہوا۔
(دوسرے عدد)میں بعونہ تعالٰی قادیانی مرزا کو دعوتِ مناظرہ ہے،اس میں شرائط مناظرہ مندرج ہیں اور نیز اس کا طریق مذکور ہے جو نہایت متین ومہذّب اور احتمالِ فتنہ سے یکسر دور ہے اس میں قادیانی کی طرح فریق مقابل پر شرائط میں کوئی سختی نہ رکھی گئی بلکہ قادیانی کی باگ ڈھیلی کی اور اس کی تنگی کھول دی گئی ہے،اس میں بحولہٖ تعالٰی شرائط کے ساتھ مبادی بھی ہیں جو کمال تہذیب و متانت سے ضلالتِ ضال کے کاشف اور مناظرہ حسنہ کے بادی بھی ہیں۔
ایك مُدعی وحی کو لازم کہ اپنے وحی کنندوں کو جو رات دن اس پر اترتے رہتے ہیں جمع کر رکھے اور اپنی حال کی اور پچھلی قوت سب حق کا وارسہارنے کے لئے ملا لے۔ہاں ہاں قادیانی کو تیار ہورہنا چاہیے اس سخت وقت کے لئے جب واحد قہار اپنی مدد مسلمانوں کے لئے نازل فرمائے گا اور جھوٹی مسیحی جھوٹی وحی کا سب جال پیچ بعونہٖ کھل جائے گا۔
|
وما ذٰلك علی اﷲ بعزیز لقد عز نصر من قال وقولہ الحق ان جندنا لھم الغٰلبون ولن یجعل اﷲ للکٰفرین علی المؤمنین سبیلا والحمد ﷲ ربّ العٰلمین۔ |
(اور یہ اﷲ تعالٰی پر گراں نہیں،اس ذات کی مد د غالب جس نے فرمایا اور اس کا فرمان برحق ہے کہ ہمارا تیار کردہ لشکر ہی ان پر غالب رہے گا،اور اﷲ تعالٰی کا فروں کو مومنوں پر ہر گزر اہ نہ دے گا،الحمد ﷲ رب العالمین۔ت) |
یہ دوسرا عدد بحولہٖ تعالٰی اس کے متصل ہی آتا ہے،اب بعونہٖ تعالٰی پہلے عدد کا آغاز ہوتا ہے۔
|
وما توفیقی الاّ باﷲ علیہ توکلت والیہ انیب۔ |
(اور مجھے صرف اﷲ تعالٰی سے توفیق ہے اور اسی پر بھروسا ہے اور اسی کی طرف میرا لوٹنا ہے۔ت) |
عددِ اوّل
اللہ کے محبوبوں،اللہ کے رسولوں حتّی کہ خود اللہ عزوجل پر قادیانی کی لچھے دار گالیاں
مسلمانو! اﷲ تعالٰی تمہارا مالك و مولٰی تمہیں کفر و کافرین کے شر سے بچائے،قادیانی نے سب سے زیادہ اپنی گالیوں کا تختہ مشق رسول اﷲ وکلمۃ اﷲ و روح اﷲ سیدنا عیسٰی بن مریم علیہما الصلوٰۃ والسّلام کو
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع