30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بھی اس شرط پر کہ دونوں طرف سے خود وہی منتظم رہیں تو ہمیں اطلاع دیں کہ ہم بھی مرزائی ملانوں کو بلا لیں اور اس میں علمائے اہلسنّت کی شان میں کوئی دقیقہ بد زبانی واکاذیب بہتانی وکلماتِ شیطانی کا اٹھا نہ رکھا،یہ حرکت نہ فقط ان بے علم بے فہم مرزائیوں بلکہ بعونہ تعالٰی خود مرزا کے حق میں کالباحث عن حتفہ بظلفہٖ(اس کی طرح جو اپنی موت اپنے کھُر سے کرید کر نکالے۔ت)سے کم نہ تھی ؎
ست باز و
بجہل میفگند پنجہ با مردِ آہنیں چنگال
(ہر فاہم و جاہل کو چھیڑا،آہنی پنجے والے مرد سے پنجہ آزمائی کی۔ت)
مگر از انجا کہ "وَعَسٰۤی اَنۡ تَکْرَہُوۡا شَیْـًٔا وَّہُوَ خَیۡرٌ لَّکُمْۚ"[1]۔ قریب ہے کہ تم ناگوار سمجھو گے بعض چیزیں اور وہ تمہارے لئے بہتر ہوں گی۔ت)
ع خدا شرّے
بر انگیز د کہ خیر مَا دراں باشد
(اﷲ تعالٰی ایسا شر لاتا ہے جس میں ہماری خیر ہو۔ت)
یہ ایك غیبی تحریك خیر ہوگئی جس نے اس ارادہ رسالہ کی سلسلہ جنبانی فرمادی،اشتہار کا جواب اشتہاروں سے دیا گیا۔مناظرہ کے لئے ابکار افکار مرزا قادیانی کو پیام دیا،اس کے ہولناك اقوال ادِّعائے رسالت و نبوت وافضلیت من الانبیاء وغیرہا کفر وضلال کا خاکہ اڑایا،گالیوں کے جواب میں گالی سے قطعی احتراز کیا،صرف اتنا دکھا دیا کہ تمہاری آج کی گالی نرالی نہیں،قادیانی تو ہمیشہ سے اﷲ ورسول وانبیائے سابقین وائمہ دین سب کو گالیاں سناتا رہا ہے،ہر عبارت اس کی کتابوں سے بحوالہ صفحہ مذکور ہوئی،مضمون کثیر تھا،متعدد پرچوں میں اشاعت منظور ہوئی،"ہدایت نوری بجواب اطلاع ضروری"نام رکھا گیا،اس میں دعوتِ مناظرہ،شرائط مناظرہ،طریق مناظرہ،مبادی مناظرہ سب کچھ موجود ہے۔اس مختصر تحریر نے اپنی سلك منیر میں متعدد سلاسل لئے،سلسلہ د شنام ہائے قادیانی بر حضرتِ ربّانی و رسولانِ رحمانی ومحبوبانِ یزدانی،سلسلہ کفریات وضلالاتِ قادیانی، سلسلہ تناقضات وتہافتات قادیانی،سلسلہ دجّالی و تلبیساتِ قادیانی،سلسلہ جہالات وبطالاتِ قادیانی،سلسلہ تاصیلات، سلسلہ سوالات اور واقعی وقتی ضرورات مختلف مضامین پر کلام کی مقتضی ہوتی ہیں اور اس کے اکثر رسائل الٹ پھیر کر انہیں ڈھاك کے تین پات کے حامل،لہٰذا ہر رسالے کے جدا گانہ رو سے انہیں سلاسل کا انتظام احسن واولٰی۔
اب بعونہٖ تعالٰی اسی ہدایت نوری سے ابتدائے رسالہ ہے اور مولٰی تعالٰی مدد فرمانے والا ہے،اس کے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع