30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ظالم نے چار سو کہہ کر گمان کیا کہ اس نے باقی انبیاء کو تکذیب سے بچالیا حالانکہ یہی آیتیں جو ابھی تلاوت کی گئی ہیں شہادت دے رہی ہیں کہ اس نے آدم نبی اﷲ سے محمد رسول اﷲ تك تمام انبیائے کرام علیہم افضل الصلوٰۃ والسلام کو کاذب کہہ دیا کہ ایك رسول کی تکذیب تمام مرسلین کی تکذیب ہے۔
دیکھو قوم نوح وہود وصالح ولوط و شعیب علیہم الصلوٰۃ والسلام نے اپنے ایك ہی نبی کی تکذیب کی تھی مگر قرآن نے فرمایا:قوم نوح نے سب رسولوں کی تکذیب کی،عاد نے کل پیغمبروں کو جھٹلایا،ثمود نے جمیع انبیاء کو کاذب کہا،قوم لوط نے تمام رسل کو جھوٹا بتایا،ایکہ والوں نے سارے نبیوں کو دروغ گو کہا،یونہی واﷲ اس قائل نے نہ صرف چار سو بلکہ جملہ انبیاء و مرسلین کو کذاب مانا۔
|
فلعن اﷲ من کذب احدا من انبیائہ وصلی اﷲ تعالٰی علٰی انبیائہ ورسلہ والمؤمنین بھم اجمعین،وجعلنا منھم وحشرنا فیھم وادخلنا معھم دار النعیم بجاھھم عندہ وبرحمتہ بھم ورحمتھم بنا انہ ارحم الراحمین والحمد ﷲ رب العٰلمین۔ |
(اﷲ تعالٰی کے کسی نبی کو جھوٹا کہنے والے پر اﷲتعالٰی کی لعنت اور اﷲ تعالٰی اپنے انبیاء ورسولوں پر اور ان کے وسیلہ سے تمام مومنین پر رحمت فرمائے اور ہمیں ان میں بنائے، ان کے ساتھ حشر اور ان کے ساتھ جنت میں داخل فرمائے، ان کی اپنے ہاں وجاہت اور ان پر اپنی رحمت اور انکی ہم پر رحمت کے سبب وہ برحق بڑا رحیم و رحمٰن ہے سب حمدیں اﷲ تعالٰی کے لئے جو سب جہانوں کا رب ہے۔ت) |
طبرانی معجم کبیر میں وَبَر حنفی رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے راوی رسول اﷲ صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
انیّ اشہد عدد تراب الدنیا ان مسیلمۃ کذّاب[1] |
بیشك میں ذرّہ ہائے خاك تمام دنیا کے برابر گواہیاں دیتا ہوں کہ مسیلمہ(جس نے زمانہ اقدس میں ادعائے نبوت کیا تھا)کذاب ہے۔ |
وانا اشھد معك یارسول اﷲ(یا رسول اﷲ! میں بھی آپ کے ساتھ گواہی دیتا ہوں)اور محمد صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم کی بارگاہ عالم پناہ کا یہ ادنٰی کتا بعدد دانہائے ریگ و ستا رہا ئے آسمان گواہی دیتا ہے اور میرے ساتھ تمام ملائکہ سمٰوٰت وارض وحاملانِ عرش گواہ ہیں اور خو د عرش عظیم کا مالك گواہ ہے "وَ کَفٰی بِاللہِ شَہِیۡدًا ﴿ؕ۲۸﴾"[2] (اور اﷲ کافی ہے گواہ۔ت)کہ ان اقوال مذکورہ کا قائل بیباك کافر مرتد ناپاك ہے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع