30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
منکروں کے خیال ضلال کو حضرت مسیح کلمۃ اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علی سیّدہ وعلیہ وسلم نے بار بار بتا کید رد فرمادیا تھا اپنے معجزات مذکورہ ارشاد کرنے سے پہلے فرمایا:
|
"اَنِّیۡ قَدْ جِئْتُکُمۡ بِاٰیَۃٍ مِّنۡ رَّبِّکُمْ ۚۙ اَنِّیۡۤ اَخْلُقُ لَکُمۡ مِّنَ الطِّیۡنِ کَہَیۡئَۃِ الطَّیۡرِ "[1]الآیۃ۔ |
میں تمہارے پاس رب کی طرف سے معجزے لایا کہ میں مٹی سے پرند بناتا اورپھونك مار کر اسے جِلاتا اور اندھے اور بدن بگڑے کو شفا دیتا اور خدا کے حکم سے مردے جِلاتا اور جو کچھ گھر سے کھا کر آؤ اور جو کچھ گھر میں اٹھا رکھو وہ سب تمہیں بتاتا ہوں۔ |
اور اس کے بعد فرمایا:
|
"اِنَّ فِیۡ ذٰلِکَ لَاٰیَۃً لَّکُمْ اِنۡ کُنۡتُمۡ مُّؤْمِنِیۡنَ﴿ۚ۴۹﴾ "[2] |
بیشك ان میں تمہارے لئے بڑی نشانی ہے اگر تم ایمان لاؤ۔ |
پھر مکرر فرمایا:
|
"وَجِئْتُکُمۡ بِاٰیَۃٍ مِّنۡ رَّبِّکُمْ۟ فَاتَّقُوا اللہَ وَاَطِیۡعُوۡنِ﴿۵۰﴾"[3] |
میں تمہارے رب کے پاس سے معجزہ لایا ہوں تو خدا سے ڈرو اور میرا حکم مانو۔ |
مگر جو حضرت عیسٰی علیہ السلام کے رب کی نہ مانے وہ حضرت عیسٰی علیہ السلام کی کیوں ماننے لگا،یہاں تو اسے صاف گنجائش ہے
کہ اپنی
بڑائی سبھی کرتے ہیں ع
کس نہ گوید کہ دروغ من ترش ست
(کو ئی نہیں کہتا کہ میرا جھوٹ ترش ہے۔ت)
پھر ان معجزات کو مکروہ جاننا دوسرا کفریہ کہ کراہت اگر اس بنا پر ہے کہ وہ فی نفسہٖ مذموم کام تھے جب تو کفر ظاہر ہے قال اﷲ تعالٰی:
|
تِلْك الرُّسُلُ فَضَّلْنَا بَعْضَہُمْ عَلٰی بَعْضٍۘ [4] |
یہ رسول ہیں کہ ہم نے ان میں ایك کو دوسرے پر فضیلت دی۔ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع