دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

الشرع بالضرورۃ [1]

یہ ضروریاتِ دین سے ہے۔

کفر ہفتم:میں ایسے ایك لطیف تاویل کی گنجائش تھی کہ یہ لفظ(نبیوں)بتقدیم نون نہیں بلکہ(بنیوں)بہ تقدیم با ہے یعنی بھنگی درکنار کہ خود ان کے تو لال گرو کا بھائی ہوں ان سے تو افضل ہوا ہی چاہوں میں تو بعض بنیوں سے بھی افضل ہوں کہ انہوں نے صرف آٹے دال میں ڈنڈی ماری اور یہاں وہ ہتھ پھیری کی بیسیوں کا دین ہی اڑ گیا،مگر افسوس کہ دیگر تصریحات نے اس تاویل کی جگہ نہ رکھی۔

کفر ہشتم:ازالہ صفحہ ۳۰۹ پر حضرت مسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام کے معجزات کو جن کا ذکر خدا وند تعالٰی بطور احسان فرماتا ہے مسمریزم لکھ کر کہتا ہے:اگر میں اس قسم کے معجزات کو مکروہ نہ جانتا تو ابن مریم سے کم نہ رہتا[2]یہ کفر متعدد کفروں کا خمیرہ ہے معجزات کو مسمریزم کہنا ایك کفر کہ اس تقدیر پر وہ معجزہ نہ ہوئے بلکہ معاذ اﷲ ایك کسبی کرشمے ٹھہرے،اگلے کافروں نے بھی ایسا ہی کہا تھا۔

"اِذْ قَالَ اللہُ یٰعِیۡسَی ابْنَ مَرْیَمَ اذْکُرْ نِعْمَتِیۡ عَلَیۡکَ وَعَلٰی وٰلِدَتِکَ ۘ اِذْ اَیَّدۡتُّکَ بِرُوۡحِ الْقُدُسِ ۟ تُکَلِّمُ النَّاسَ فِی الْمَہۡدِ وَکَہۡلًا ۚ وَ اِذْ عَلَّمْتُکَ الْکِتٰبَ وَالْحِکْمَۃَ وَالتَّوْرٰىۃَ وَالۡاِنۡجِیۡلَ ۚ وَ اِذْ تَخْلُقُ مِنَ الطِّیۡنِ کَہَیۡــَٔۃِ الطَّیۡرِ بِاِذْنِیۡ فَتَنۡفُخُ فِیۡہَا فَتَکُوۡنُ طَیۡرًۢا بِاِذْنِیۡ وَتُبْرِیُٔ الۡاَکْمَہَ وَالۡاَبْرَصَ بِاِذْنِیۡ ۚ وَ اِذْ تُخْرِجُ الْمَوۡتٰی بِاِذْنِیۡ ۚ وَ اِذْ کَفَفْتُ بَنِیۡۤ اِسْرٰٓءِیۡلَ عَنۡکَ اِذْ جِئْتَہُمْ بِالْبَیِّنٰتِ فَقَالَ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا مِنْہُمْ اِنْ ہٰذَاۤ اِلَّا سِحْرٌ مُّبِیۡنٌ ﴿۱۱۰﴾ "[3]

جب فرمایا اﷲ سبحانہ نے اے مریم کے بیٹے! یاد کر میری نعمتیں اپنے اوپر اور اپنی ماں پر جب میں نے پاك روح سے تجھے قوت بخشی لوگوں سے باتیں کرتا پالنے میں اور پکی عمر کا ہو کر اور جب میں نے تجھے سکھایا لکھنا اور علم کی تحقیقی باتیں اور توریت اور انجیل اور جب تو بناتا مٹی سے پرند کی سی شکل میری پروانگی سے پھر تو اس میں پھونکتا تو وہ پرند ہوجاتی میرے حکم سے اور تو چنگا کرتا مادر زاد اندھے اور سفید داغ والے کو میری اجازت سے،اور جب تو قبروں سے جیتا نکالتا مردوں کو میرے اذن سے اور جب میں نے یہود کو تجھ سے روکا جب تو ان کے پاس یہ روشن معجزے لے کر آیا تو ان میں کے کافر بولے یہ تو نہیں مگر کھلا جادو۔

مسمریزم بتایا یا جادو کہا،بات ایك ہی ہوئی یعنی الٰہی معجزے نہیں کسبی ڈھکوسلے ہیں،ایسے ہی


 

 



[1] ارشاد الساری شرح صحیح البخاری کتاب العلم باب ما یستحب للعالم الخ دارالکتاب العربی بیروت ۱/ ۲۱۴

[2] ازالہ اوہام،ریاض الہند امرتسر،بھارت،ص ۱۱۶

[3] القران الکریم ۵/ ۱۱۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن