دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

من البادیۃ والفرس قدیانا اسرع [1]

قدت من البادیۃ یا قدت الفرس جنگل سے آیا،یا گھوڑے کو تیز کیا۔

قادیان اس کی جمع اور قادیانی اس کی طرف منسوب یعنی جلدی کرنے والوں یا جنگل سے آنے والوں کا ایک،اس مناسبت سے میری اصطلاح میں ہر بھگوڑے جنگلی کا نام قادیانی ہوا،کیا زید کی وہ تقریر کسی مسلمان یا عمرو کی یہ توجیہ کسی مرزائی کو مقبول ہوسکتی ہے،حاشا وکلّا کوئی عاقل ایسی بناوٹوں کو نہ مانے گا بلکہ اسی پر کیا موقوف،یوں اصطلاح خاص کا ادعاء مسموع ہوجائے تو دین و دنیا کے تمام کارخانے درہم برہم ہوں،عورتیں شوہروں کے پاس سے نکل کر جس سے چاہیں نکاح کرلیں کہ ہم نے تو ایجاب وقبول نہ کیا تھا،اجازت لیتے وقت ہاں کہاتھا،ہماری اصطلاح(ہاں)بمعنی(ہوں)یعنی کلمہ جزر وانکار ہے،لوگ بیع نامے لکھ کر رجسٹری کر اکر جائدادیں چھین لیں کہ ہم نے تو بیع نہ کی تھی بیچنا لکھا تھا،ہماری اصطلاح میں عاریت یا اجارے کو بیچنا کہتے ہیں الٰی غیر ذٰلك من فسادات لا تحصٰی(ایسے بہت سے فسادات ہوں گے۔ت)تو ایسی جھوٹی تاویل والا خود اپنے معاملات میں اسے نہ مانے گا،کیا مسلمانوں کو زن ومال اﷲ ورسول(جل جلالہ و صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم)سے زیادہ پیارے ہیں کہ جو رو اور جائداد کے باب میں تاویل سنیں اور اﷲ و رسول کے معاملے میں ایسی ناپاك بناوٹیں قبول کرلیں لا الٰہ الا اﷲ مسلمان ہر گز ایسے مردود بہانوں پر التفات بھی نہ کریں گے انہیں اﷲ و رسول اپنی جان اور تمام جہان سے زیادہ عزیز ہیں و ﷲ الحمد جل جلا لہ و صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم خود ان کا رب جل وعلا قرآن عظیم میں ایسے بیہودہ عذروں کا دربار جلا چکا ہے،فرماتا ہے:

لَاتَعْتَذِرُوۡا قَدْکَفَرْتُمۡ بَعْدَ اِیۡمٰنِکُمْ ؕ"[2]

ان سے کہہ دو بہانے نہ بناؤ بیشك تم کافر ہوچکے ایمان کے بعد۔والعیاذ باﷲ تعالٰی رب العالمین۔

ثالثًا:کفر چہارم میں امتی و نبی کا مقابلہ صاف اسی معنی شرعی وعرفی کی تعیین کررہا ہے۔

رابعًا:کفر اول میں تو کسی جھوٹے ادعائے تاویل کی بھی گنجائش نہیں،آیت میں قطعًا معنی شرعی ہی مراد ہیں نہ کہ لغوی،نہ اس شخص کی کوئی اصطلاح خاص،اور اسی کو اس نے اپنے نفس کے لئے مانا تو قطعًا یقینا بمعنی شرعی ہی اپنے نبی اﷲ ورسول اﷲ ونے کا مدعی اور "وَلٰکِنۡ رَّسُوۡلَ اللہِ وَ خَاتَمَ النَّبِیّٖنَ ؕ"[3]


 

 



[1]  القاموس المحیط باب الواؤ فصل القاف مصطفی البابی مصر ۴/ ۳۷۹

[2] القرآن الکریم ۹/ ۶۶

[3] القرآن الکریم ۳۳/ ۴۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن