دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

حضرت مولوی قدس سرہ المعنوی ان کی طرف سے فرماتے ہیں:  ؎

ما سمیعیم وبصیریم وخوشیم            باشما نامحرماں ما خامشیم [1]

ہم آپس میں سننے،دیکھنے والے اور خوش ہیں،تم نامحرموں کے سامنے ہم خاموش ہیں۔اﷲ عزوجل فرماتا ہے:

"وَ اِنۡ مِّنۡ شَیۡءٍ اِلَّا یُسَبِّحُ بِحَمْدِہٖ وَلٰکِنۡ لَّا تَفْقَہُوۡنَ تَسْبِیۡحَہُمْ ؕ"

[2]

کوئی چیز ایسی نہیں جو اﷲ کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح نہ کرتی ہو مگر ان کی تسبیح تمہاری سمجھ میں نہیں آتی۔

حدیث میں ہے رسول اﷲ صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

ما من شیئ الاّ یعلم انّی رسول اﷲ الاکفرۃ او فسقۃ الجن والانس[3] رواہ الطبرانی فی الکبیر عن یعلی بن مرۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہ وصححہ خاتم الحفاظ۔

کوئی چیز ایسی نہیں جو مجھے اﷲ کا رسول نہ جانتی ہو سوا کافر جن اور آدمیوں کے۔(طبرانی نے کبیر میں یعلٰی بن مرہ سے روایت کیا اور خاتم الحفاظ نے اسے صحیح کہا۔ت)

حق سبحانہ تعالٰی فرماتا ہے:

"فَمَکَثَ غَیۡرَ بَعِیۡدٍ فَقَالَ اَحَطۡتُّ بِمَا لَمْ تُحِطْ بِہٖ وَ جِئْتُکَ مِنۡ سَبَاٍۭ بِنَبَاٍ یَّقِیۡنٍ ﴿۲۲﴾"[4]

کچھ دیر ٹھہر کر ہد ہد بارگاہ سلیمانی میں حاضر ہوا اور عرض کی مجھے ایك بات وہ معلوم ہوئی ہے جس پر حضورکو اطلاع نہیں اور میں خدمت عالی میں ملك سبا سے ایك یقینی خبر لے کر حاضر ہوا ہوں۔

حدیث میں رسول اﷲ صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

ما من صباح ولا رواح الاوبقاع الارض ینادی بعضہا بعضا،یا جارۃ ھل مربك الیوم عبد صالح صلّی علیك او ذکر اﷲ ؟

کوئی صبح اور شام ایسی نہیں ہوتی کہ زمین کے ٹکڑے ایك دوسرے کو پکار کر نہ کہتے ہوں کہ اے ہمسائے! آج تجھ پر کوئی نیك بندہ گزرا جس نے تجھ پر

 

 



[1] المثنوی المعنوی حکایت مارگیرے کہ اژدہائے افسردہ الخ نورانی کتب خانہ پشاور دفتر سوم ص ۲۷

[2] القرآن الکریم ۱۷/ ۴۴

[3] المعجم الکبیر حدیث ۶۷۲ المکتبہ الفیصلیۃ بیروت ۲۲/ ۲۶۲،الجامع الصغیر حدیث ۸۰۴۸ دارالکتب العلمیہ بیروت الجزء الثانی ص ۴۹۲

[4] القرآن الکریم ۲۷/ ۲۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن