30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کوئی عاقل بلکہ نیم پاگل بھی ایسی بات کو جو ہر انسان ہر بھنگی چمار بلکہ ہر جانور بلکہ ہر کافر مرتد میں موجود ہو محلِ مدح میں ذکر نہ کریگا نہ اس میں اپنے لئے فضل وشرف جانے گا بھلا کہیں براہین غلامیہ میں یہ بھی لکھا کہ سچا خدا وہی ہے جس نے مرزا کی ناك میں دو۲نتھنے رکھے،مرزا کے کان میں دو۲ گھونگے بنائے،یا خدا نے براہین احمدیہ میں لکھا ہے کہ اس عاجز کی ناك ہونٹوں سے اوپر اور بھوؤں کے نیچے ہے،کیا ایسی بات لکھنے والا پورا مجنون پکّا پاگل نہ کہلایا جائے گا۔اور شك نہیں کہ وہ معنی لغوی یعنی کسی چیز کی خبر رکھنا یا دینا یا بھیجا ہوا ہونا،ان مثالوں سے بھی زیادہ عام ہیں بہت جانوروں کے ناك کان بھویں اصلًا نہیں ہوتیں مگر خدا کے بھیجے ہوئے وہ بھی ہیں،اﷲ نے انہیں عدم سے وجود نر کی پیٹھ سے مادہ کے پیٹ سے دنیا کے میدان میں بھیجا جس طرح اس مرد ك خبیث نے بچّھو کو رسول بمعنی لغوی بنایا۔مولوی معنوی قدس سرہ القوی مثنوی شریف میں فرماتے ہیں: ؎
۱۔ کل یوم ھو فی شان بخواں مرورابیکار
و بے فعلے مداں
۲۔ کمتریں کارش کہ ہر روز ست آں کُوسہ
لشکر روانہ میکند
۳۔ لشکر ے زاصلاب سوئے امہات بہرآں
تا دررحم روید نبات
۴۔ لشکرے زار حام سوئے خاکدان تاز
نر ومادہ پر گرددجہاں
۵۔ لشکرے از خاکداں سوئے اجل تابہ
بیند ہر کسے حسنِ عمل [1]
((۱)روزانہ اﷲ تعالٰی اپنی شان میں،پڑھ اس کو بیکار اور بے عمل ذات نہ سمجھ۔ت) (۲)اس کا معمولی کام ہر روز یہ ہوتا ہے کہ روزانہ تین لشکر روانہ فرماتا ہے۔ت) (۳)ایك لشکر پشتوں سے امہات کی طرف،تاکہ عورتوں کے رحموں میں پیدائش ظاہر فرمائے۔ت) (۴)ایك لشکر ماؤں کے رحموں سے زمین کی طرف،تاکہ نر و مادہ سے جہان کو پُر فرمائے۔ت) (۵)ایك لشکر دنیا سے موت کی جانب تاکہ ہر ایك اپنے عمل کی جزا کو دیکھے۔ت)حق عزوجل فرماتا ہے:
|
"فَاَرْسَلْنَا عَلَیۡہِمُ الطُّوۡفَانَ وَالْجَرَادَ وَالْقُمَّلَ وَالضَّفَادِعَ وَالدَّمَ "[2] |
ہم نے فرعونیوں پر بھیجے طوفان اور ٹڈیاں اور جُوئیں اور مینڈکیں اور خون۔ |
کیا مرزا ایسی ہی رسالت پر فخر رکھتا ہے جسے ٹڈی اور مینڈك اور جُوں اور کتے اور سؤر سب کو شامل مانے گا،ہر جانور بلکہ ہر حجر و شجر بہت سے علوم سے خبردار ہے اور ایك دوسرے کو خبر دینا بھی صحاح احادیث سے ثابت،
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع