دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

عیب می جملہ بگفتی ہنرش نیز بگو

(شراب کے تمام عیب بیان کئے اب اس کے ہنر بھی بیان کر۔ت)

فقیر کو بھی اس دعوٰی سے اتفاق ہے،مرزا کے مسیح و مثل مسیح ہونے میں اصلًا شك نہیں مگر لا واﷲ نہ مسیح کلمۃ اﷲ علیہ صلوٰۃ اﷲ بلکہ مسیح دجّال علیہ اللّعن و النّکال،پہلے اس ادعائے کاذب کی نسبت سہارن پور سے سوال آیا تھا جس کا ایك مبسوط جواب ولد اعز فاضل نوجوان مولوی حامد رضا خاں محمد حفظہ اﷲ تعالٰی نے لکھا اور بنام تاریخی"الصّارم الربانی علٰی اسراف القادیانی" مسمّٰی کیا۔یہ رسالہ حامِی سنن،ماحِی فتن،ندوہ شکن،ندوی فگن،مکر منا قاضی عبدا لوحید صاحب حنفی فردوسی صین عن الفتن نے اپنے رسالہ مبارکہ تحفہ حنفیہ میں کہ عظیم آباد سے ماہوار شائع ہوتا ہے طبع فرمادیا،بحمد اﷲ تعالٰی اس شہر میں مرزا کا فتنہ نہ آیا،اور اﷲ عزوجل قادر ہے کہ کبھی نہ لائے،اس کی تحریرات یہاں نہیں ملتیں،مجیب ہفتم نے جو اقوال ملعونہ اس کی کتابوں سے بہ نشان صفحات نقل کئے مثیل مسیح ہونے کے ادعا کو شناعت و نجاست میں ان سے کچھ نسبت نہیں ان میں صاف صاف انکار ضروریاتِ دین اور بوجوہ کثیرہ کفر وارتداد مبین ہے فقیر ان میں سے بعض کی اجمالی تفصیل کرے۔

کفر اوّل:مرزا کا ایك رسالہ ہے جس کا نام"ایك غلطی کا ازالہ"ہے،اس کے صفحہ ۶۷۳ پر لکھتا ہے:میں احمد ہوں جو آیت " مُبَشِّرًۢا بِرَسُوۡلٍ یَّاۡتِیۡ مِنۡۢ بَعْدِی اسْمُہٗۤ اَحْمَدُ ؕ"میں مراد ہے،[1] آیہ کریمہ کا مطلب یہ ہے کہ سیدنا مسیح ربّانی عیسٰی بن مریم روح اﷲ علیہما الصلوٰۃ والسلام نے بنی اسرائیل سے فرمایا کہ مجھے اﷲ عزوجل نے تمہاری طرف رسول بنا کر بھیجا ہے توریت کی تصدیق کرتا اور اس رسول کی خوشخبری سناتا جو میرے بعد تشریف لانے والا ہے جس کا نام پاك احمد ہے ؐ۔ازالہ کے قول ملعون مذکور میں صراحتًا ادّعا ہوا کہ وہ رسول پاك جن کی جلوہ افروزی کا مژدہ حضرت مسیح لائے معاذ اﷲ مرزا قادیانی ہے۔

کفر دوم:توضیح مرام طبع ثانی صفحہ ۹ پر لکھتا ہے کہ"میں محدث ہوں اور محدث عــــــہ بھی ایك معنی سے نبی ہوتا ہے۔[2]

عــــــہ:لا الٰہ الا اﷲ لقد کذب عدوّ اﷲ ایھا المسلمون(اﷲ کے سوا کوئی معبود نہیں،دشمن خدا نے جھوٹ بولا اے مسلمانو!۔ ت)سید المحدثین عمر فاروق اعظم رضی اﷲتعالٰی عنہ ہیں کہ انہیں کے(باقی اگلے صفحہ پر)


 

 



[1] توضیح المرام مطبوعہ ریاض الہند امرتسر،ص۱۶

[2] توضیح المرام مطبوعہ ریاض الہند امرتسر،ص۱۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن