دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

(۶)احقر العباد خدا بخش امام مسجد شیخ خیرالدین۔
(
۷)شك نہیں کہ مرزا قادیانی مدعیِ نبوت و رسالت ہے(نقل عبارات کثیرہ ازالہ وغیر ہا تحریرات مرزا)پس ایسا شخص کا فر تو کیا میرا وجدان یہی کہتا ہے کہ اس کو خدا پر بھی ایمان نہیں،ابوالو فاء ثناء اﷲ کفاہ اﷲ مصنّف تفسیر ثنائی امرتسری۔
(
۸)قادیانی کی کتابوں سے معلوم ہوتا ہے کہ اس کو ضروریاتِ دین سے انکار ہے نیز دعوٰی رسالت کا بھی چنانچہ(ایك غلطی کا ازالہ)میں اس نے صراحتًا لکھا ہے کہ میں رسول ہوں۔لہٰذا غلام احمد اور اس کے معتقدین بھی کافر بلکہ اکفر ہوئے،مرتد کا نکاح فسخ ہوجاتا ہے،اولادِ صغار والد کے حق سے نکل جاتی ہے،پس مرزائی مرتد سے اولاد لے لینی چاہیے اور مہر معجل اور مؤجل لے کر عورت کو اس سے علیحدہ کرناچاہیے۔(ابوتراب محمد عبدالحق بازار صابونیاں)
(
۹)مرزائی مرتد ہیں اور انبیاء علیہم الصلوٰۃ والسلام کے منکر معجزات کو مسمریزم تحریر کیا ہے،مرزا کافر ہے،مرزا سے جو دوست ہو یا اس کے دوست سے دوست وہ بھی کافر مرتد ہے۔
(صاحبزادہ صاحب سید ظہور الحسن قادری فاضلی سجادہ نشین حضرات سادات جیلانی بٹالہ شریف)
(
۱۰)آنحضرت صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم کے بعد نبوت و رسالت کا دعوٰی اور ضروریات دین کا انکار بیشك کفر وارتداد ہے ایسے شخص پر قادیانی ہو یا غیر،مرتدوں کے احکام جاری ہوں گے۔(نور احمد عفی عنہ)

از جناب مولانا مولوی محمد عبدالغنی صاحب امرتسری باسم سامی حضرت عالم اہلسنّت دام ظلہم العالی

بخدمت شریف جناب فیض مآب قامع فساد و بدعات دافع جہالت وضلالات مفخر العلماء الحنفیہ قاطع اصول الفرقۃ الضالۃ النجدیہ مولانا مولوی محمد احمد رضاخاں صاحب متعنا اﷲ بعلمہ تحفہ تحیات وتسلیمات مسنونہ رسانیدہ مکشوف ضمیر مہر انجلا، آنکہ چوں دریں بلا داز مدّت مدیدہ بہ ظہور دجّال کذّاب قادیانی فتور وفساد برخاستہ است بموجب حکم آزادگی بہ ہیچ صورتے درچنگ علما آں د ہری رہزن دین اسلام نمی آید، اکنوں ایں واقعہ درخانہ

بخدمت شریف جناب فیض مآب قامع فساد و بدعات،جہالت و گمراہی کو دفع کرنے والے،حنفی علماء کا فخر،گمراہ نجدی فرقہ کے اصول کو مٹانے والے مولانامولوی احمد رضا خاں صاحب،اﷲ تعالٰی ہمیں اس کے علوم سے بہرہ ور فرمائے، سلام وتحیت مسنونہ پیش ہوں،دلی مراد واضح ہو کہ جب سے اس علاقہ میں قادیانی فتور وفساد برپا ہواہے قانونی آزادی کی وجہ سے اس بے دین اسلام کے ڈاکو پر علماء کی گرفت نہ ہوسکی ابھی ایك واقعہ حنفی شخص کے ہاں ہوا ہے کہ اس کے نکاح میں مسلمان عورت

 


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن