دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

زوجیت سے علیحدہ ہوچکی،کل مہر بذمہ مرتد واجب الادا ہوچکا،مرتد کو اپنی اولادِ صغار پر ولایت نہیں۔

(ابو محمد زبیر غلام رسول الحنفی القاسمی عفی عنہ)

(۲)شك نہیں کہ مرزا قادیانی اپنے آپ کو رسول اﷲ،نبی اﷲ کہتا ہے اور اس کے مرید اس کو نبی مرسل جانتے ہیں،اور دعوٰی نبوت کا بعد رسول اﷲ کے بالاجماع کفر ہے،جب اس طائفے کا ارتداد ثابت ہوا،پس مسلمہ ایسے شخص کے نکاح سے خارج ہوگئی ہے،عورت کو مہر ملنا ضروری ہے،اور اولاد کی ولایت بھی ماں کا حق ہے،عبدالجبار بن عبداﷲ الغزنوی۔

(۳)لا یشك فی ارتداد من نسب المسمریزم الذی ھو من اقسام السحر الی الانبیاء علیھم السلام واھان روح اﷲ عیسٰی بن مریم علیھما السلام وادعی النبوۃ وغیرھا من الکفریات کالمرزا فنکاح المسلمۃ لا شك فی فسخہ لکن لھا المھر والاولاد الصغائر،ابو الحسن غلام مصطفی عفی عنہ۔

ترجمہ:بیشك جو شخص جادو کی قسم مسمریزم کو انبیاء علیہم السلام کی طرف منسوب کرے اور حضرت روح اﷲ عیسٰی بن مریم علیہما السلام کی توہین کرے اور نبوت کا دعوٰی وغیرہ کفریات کا ارتکاب کرے جیسے مرزا قادیانی،تو اس کے مرتد ہونے میں کیا شك ہے،تو مسلمان عورت کا اس سے نکاح بلا شك فسخ ہوجائے گا لیکن اس مسلمان عورت کو مہر و اولاد کا استحقاق ہے۔(ابوالحسن غلام مصطفٰی عفی عنہ۔ت)

(۴)شك نہیں کہ مرزا کے معتقدات کا معتقد مرتد ہے،نکاح منفسخ ہوا،اولاد عورت کو دی جائے گی،عورت کا مل مہر لے سکتی ہے۔(ابو محمد یوسف غلام محی الدین عفی عنہ)

(۵)انچہ علمائے کرام از عرب وہند و پنجاب در تکفیر مرزا قادیانی و معتقدان وے فتوٰی دادہ اند ثابت و صحیح ست قادیانی خود را نبی و مرسل یزدانی قرار میدہد،وتوہین وتحقیر انبیاء علیہم الصلوٰۃ والسلام وانکارِ معجزات شیوہ اوست کہ از تحریر اتش پر ظاہر ست(نقل عبارات ازالہ رسائل مرزاست)۔

(احقر عباد اﷲ العلی واعظ محمد عبدالغنی)

علماء عرب وہند و پنجاب نے مرزا قادیانی اور اس کے معتقدین کی تکفیر کا جو فتوٰی دیا ہے وہ صحیح و ثابت ہے،مرزا قادیانی اپنے کو نبی و رسول یزدانی قرار دیتا ہے اور انبیاء علیہم الصلوٰۃ والسلام کی توہین و تحقیر کرنا اور معجزات کا انکار کرنا اس کا شیوہ ہے۔جیسا کہ اس کی تحریروں سے ظاہر ہے(یہ عبارات ازالہ اوہام میں منقول ہیں جو کہ مرزا کے رسائل میں سے ایك رسالہ ہے)احقر عباد اﷲ العلی واعظ محمد عبدالغنی(ت)

 


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن