30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
خامسًا وہابیہ ان میں سے کچھ نہیں مانتے خواہی نخواہی مدعی ہیں کہ حضرت مخدوم نے ایسافرمایا او ریہ کہ تمام انبیاء واولیاء وحضور سید الانبیاء علیہ وعلیہم الصلٰوۃ والثناء سب کو کہا والعیاذ باﷲ تعالٰی۔اب ان سے پوچھئے کہ یہ کہنا تمھارے نزدیك حق ہے یا باطل،اگر باطل ہے تو باطل سے سند لانیوالا مکار عیار اور اس سے توہین شان رسالت کا ہلکا پن چاہنے والا کافر بے دین فی النار ہے یا نہیں۔اور اگرکہیں کہ ہاں وہ حق ہے،۔اور حضرات انبیاء سید الانبیاء صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم معاذاﷲ اس ناپاك مثال کے لائق ہیں تو پردہ کھل گیا،ہر بچہ ہر بے علم ہر ناخواندہ بشرطیکہ مسلمان ہو اور محمد رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی عظمت پر ایمان سے اس کا دل کچھ بھی حصہ رکھتاہو وہ تین باتوں پر فورا یقین کرے گا:
(۱)یہ جو انبیاء کرام واولیاء عظام وخود حضور اقدس سید الانام علیہ وعلیہم الصلٰوۃ والسلام کو اس ناپاك گندی مثال کے لائق بتارہے ہیں قطعا کافرہیں۔اور اﷲ ورسول کے کھلے دشمن،کیا اسلام نے محمد رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی یہی عظمت سکھائی ہے۔"اَلَا لَعْنَۃُ اللہِ عَلَی الظّٰلِمِیۡنَ ﴿ۙ۱۸﴾ "[1](ارے ظالموں پر خدا کی لعنت۔ت)
(۲)اسے صاف روشن ہوجائے گاکہ ہر گز حضرت مخدوم صاحب نے ایسی ملعون بات نہ فرمائی نہ وہ یاکوئی مسلمان ایسا کہہ سکتاہے،جن کے غلامان غلام کے غلامان غلاموں کی عمر بھر کفش برداری سے حضرت مخدوم صاحب حضرت مخدوم صاحب ہوئے اگر انھیں کو ایسا ناپاك بتاتے تو خود کہاں رہتے۔اور اپنے آپ اس سے کتنے لاکھ درجے بدتر گندی گھناؤنی ذلیل ناپاك مثال کے قابل ہوتے نہ کہ سند لانے کے لائق،مگر حاشاﷲ بات وہی ہے کہ "وَمَا کَفَرَ سُلَیۡمٰنُ وَلٰکِنَّ الشَّیٰطِیۡنَ کَفَرُوۡا"[2](اور سلیمان نے کفر نہ کیا ہاں شیطان کافر ہوئے۔ت)حضرت مخدوم صاحب نے تو کفر نہ کیا یہ شیاطین ہی کفر کر رہے ہیں۔
(۳)کھل جائیگا کہ اسمعیل دہلوی کے نجس اقوال ایسے ہی خبیث وناپاك ہیں کہ ان کے بنانے کے لئے انبیاء واولیاء وخود محمد رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وعلیہم وسلم کو ایسی گندی مثال ایسی سڑی دشنامیں دینے کی حاجت ہوتی ہے۔پھر وہ گالیاں اﷲ رسول پر تو چسپاں ہو نہیں سکتیں۔وہ پاك ومنزہ ہیں۔انھیں اسمعیل پرستوں کے کفر خبیث پر اور رجسٹری ہوتی ہے کہ ان کے دل میں اتنی قدر ہے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع