30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مینگنی سے حقیر تر جانے قطعا اسی کی تحقیر کرتاہے جس کی تعظیم تعظیم الٰہی نہیں۔جسے مولٰی عزوجل سے علاقہ نہیں ورنہ جانب خالق کی تحقیر کرے تو وہ خود رب عزوجل کی تحقیر کرے گا۔یہ صوفی کا کام ہوگا یا ابلیس لعین کا۔ملعون ملعون ملعون ہے وہ کہ اس سے یہ سمجھے کہ مصحف شریف وانبیاء کرام کو مینگنی سے حقیر تر بتایا ہے،کیا ایسا بتانے والا قرآن عظیم کی تکذیب نہیں کرتا،کیا خود اﷲ عزوجل کو گالی نہیں دیتا۔کیا تمام دین وشریعت واسلام پائمال نہیں کرتا۔قرآن وحدیث وشریعت ودین واسلام وایمان جن کی تعظیم کے حکم سے مملوہیں،جن کی ادنٰی توہین کو کفر بتارہے ہیں۔کیا ان کی ایسی تحقیر کرنیوالا بجھنم عــــــہ)اس مردود کو مسلمان جاننے والا مسلمان رہ سکتاہے۔
|
کلا واﷲ " بَلۡ لَّعَنَہُمُ اللہُ بِکُفْرِہِمْ فَقَلِیۡلًا مَّا یُؤْمِنُوۡنَ﴿۸۸﴾"[1]۔ |
بلکہ اﷲ نے ان پر لعنت کی ان کے کفر کے سبب تو ان میں تھوڑے ایمان لاتے ہیں۔(ت) |
حضرت مخدوم صاحب تو معاذاﷲ اس معنی ملعون کے وہم سے بھی پاك ہیں۔ہاں یہی کافروملعون ومرتد و شیطان وابلیس ہیں جو ان کےکلام کو(اگر ان کا کلام ہے)ایسے گندے کفر پر ڈھالتے ہیں"وَمَا کَفَرَ سُلَیۡمٰنُ وَلٰکِنَّ الشَّیٰطِیۡنَ"[2] (سلیمان نے تو کفر نہ کیا ہاں یہ شیطان ہی کافر ہوئے۔"قٰتَلَہُمُ اللہُ ۚ اَنّٰی یُؤْفَکُوۡنَ ﴿۳۰﴾"[3](اﷲ انھیں مارے کہاں اوندھے جاتے ہیں۔ت) بخلاف ذلیل ضلیل دہلوی اسمعیل علیہ اللوم والتذلیل کہ اس نے چوڑھے،چمار سے بھی ذلیل اور ناکارے لوگ اور ذرہ ناچیز سے کم تر یہ ناپاك الفاظ صراحۃً تمام انبیاء کرام و اولیاء عظام علیہم الصلٰوۃ والسلام کو کہے،اس نے شرك کی چار قسمیں گھڑیں اور ان میں صراحۃً انبیاء واولیاء وبھوت پری سب کو یکساں رکھا۔تفویت الایمان مطبع صدیقی دہلی ۱۲۷۰ھ ص ۹"مشکل کے وقت پکارنا شرك ہے"اس بات میں اولیاء انبیاء شیطان،بھوت میں کچھ فرق نہیں جس سے معاملہ کرے گا مشرك ہوجائے گا خواہ انبیاء واولیاء سے کرے خواہ بھوت سے [4]۔
صفحہ ۱۲ جو کوئی کسی پیر پیغمبر بھوت کو ہاتھ باندھ کر کھڑا ہو یا دور سے قصد کرکے جاوے یا وہاں روشنی
عــــــہ: کذافی الاصل لعلہ"بجھنم نہیں"
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع