دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

۲دوم وہ کہ عظمت دینی سے اصلًا بہرہ نہیں رکھتے کہ اﷲ عزوجل سے انھیں کوئی علاقہ قرب نہیں ہے،تو بعد ہی ہے،ان کے بدتر وذلیل ترکفار ومشرکین ومرتدین مثل وہابیہ دیوبندیہ وغیر مقلدین ہیں،پھر باقی ضالین،نیز صفات رذیلہ مثل کفر وضلال، اعمال خبیثہ مثل زنا وشرب خمر،اخلاق رذیلہ مثل تکبر وعجب،اماکن نجسہ مثل معابد کفار غرض دنیا ومافیہا جس کو اﷲ عزوجل سے علاقہ قرب نہیں۔رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

الدّنیا ملعونۃ ملعون مافیہا الاما کان منھا ﷲ عزوجل [1]۔رواہ ابو نعیم فی الحلیۃ و الضیاء فی المختارۃ عن جابر بن عبداﷲ رضی اﷲ تعالٰی عنھما بسند حسن۔

دنیا ملعون ہے اور دنیا میں جو کچھ ہے ملعون ہے مگر وہ جو اس میں سے اﷲ عزوجل کے لئے ہو(اسے ابو نعیم نے حلیہ میں اور ضیاء نے مختارہ میں جابر بن عبداﷲ رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے سند حسن کے ساتھ روایت کیا۔ت)

اور فرماتے ہیں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم:

الدنیا ملعونۃ ملعون مافیہا الاذکر اﷲ وماوالاہ وعالمًا اومتعلمًا [2] رواہ ابن ماجۃ عن ابی ھریرۃ و الطبرانی فی الاوسط عن ابی مسعود رضی اﷲ تعالٰی عنہما۔

دنیا پر لعنت ہے اور دنیا میں جو کچھ ہے سب پر لعنت ہے مگر اﷲ کا ذکر اور جسے اس سے علاقہ قر ب ہے اور عالم یا طالب علم دین(اس کو ابن ماجہ نے ابوہریرہ سے اور طبرانی نے اوسط میں ابن مسعود رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے روایت کیا۔ت)

اور فرماتے ہیں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم:

الدنیا ملعونۃ ملعون مافیہا الاما ابتغی بہ وجہ اﷲ تعالٰی [3]۔رواہ الطبرانی فی الکبیر عن ابی الدرداء رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔

دنیا لعینہ ہے اور جو کچھ دنیا میں ہے سب لعین ہے مگر جس سے رضائے الٰہی مطلوب ہو(اس کو طبرانی نے کبیر میں ابی الدرداء رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیا ہے۔ت)

رب عزوجل فرماتاہے:


 

 



[1] حلیۃ الاولیاء ترجمہ ۲۳۰ محمد بن المنکدر دارالکتاب العربی بیروت ۳/ ۱۵۷

[2] سنن ابن ماجہ ابواب الزہد باب مثل الدنیا ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ص۱۳۔۳۱۲

[3] مجمع الزوائد بحوالہ المعجم الکبیر کتاب الزہد باب ماجاء فی الریاء دارالکتاب بیروت ۱۰/ ۲۲۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن