30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
رواہ ابوداؤد بسند حسن عن ابی موسٰی الاشعری رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔ |
(اسے ابوداؤد نے سندحسن کے ساتھ ابو موسٰی اشعری رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیا ہے۔ت) |
مولٰی عزوجل فرماتاہے: "فَاِنَّ الۡعِزَّۃَ لِلہِ جَمِیۡعًا ﴿۱۳۹﴾ؕ"[1] عزت ساری اﷲ ہی کے لئے ہے،اور خود فرماتاہے:
|
"وَ لِلہِ الْعِزَّۃُ وَ لِرَسُوۡلِہٖ وَ لِلْمُؤْمِنِیۡنَ وَ لٰکِنَّ الْمُنٰفِقِیۡنَ لَا یَعْلَمُوۡنَ ٪﴿۸﴾ " [2]۔ |
عزت اﷲ اوراس کے رسول اور مسلمانوں کے لئے ہے مگر منافقوں کو خبر نہیں۔ |
رسول اور مسلمانوں کی عزت اگر عزت الٰہی سے جدا ہوتی تو عزت کے حصے ہوجاتے۔ایك حصہ اﷲ کے لئے،ایك رسول کا،ایك مومنین کا،حالانکہ رب عزوجل فرماچکا کہ عزت ساری اﷲ ہی کے لئے ہے،تو قطعًا ان کی عزت اﷲ ہی کی عزت سے ہے اور ان کی تعظیم اﷲ ہی کی تعظیم۔اﷲ اوراس کے رسولوں میں تفرقہ کرنے والوں کو قرآن عظیم کافر فرماتاہے، ایك قوم کا حال ارشاد فرمایا:
|
"وَیُرِیۡدُوۡنَ اَنۡ یُّفَرِّقُوۡا بَیۡنَ اللہِ وَرُسُلِہٖ"[3]۔ |
اﷲ اور اس کے رسولوں میں جدائی ڈالنی چاہتے ہیں۔ |
پھر فرمایا: "اُولٰٓئِکَ ہُمُ الْکٰفِرُوۡنَ حَقًّا ۚ"[4]یہی پکے کافر ہیں۔ رسولوں کی عزت رسولوں کی عظمت اﷲ عزوجل کی عزت وعظمت سے جدا ماننی،اﷲ اور اس کے رسولوں میں جدائی ڈالنی ہے ؎
خاصان خدا خدا نبا شند لیکن زخدا جدا نبا شند
اﷲ تعالٰی کے خاص بندے خدا نہیں لیکن خدا سے جدا بھی نہیں۔ت)
ولہٰذا ان کی تعظیم مدار ایمان ہوئی،اور ان کی ادنٰی توہین کفر،ارسال رسول کا ایك مقصد اعلٰی تعظیم و توقیر رسول ہے،
|
قال اﷲ تعالٰی"اِنَّاۤ اَرْسَلْنٰکَ شٰہِدًا وَّ مُبَشِّرًا وَّ نَذِیۡرًا ۙ﴿۸﴾ لِّتُؤْمِنُوۡا بِاللہِ وَ رَسُوۡلِہٖ وَ تُعَزِّرُوۡہُ وَ تُوَقِّرُوۡہُ ؕ "[5]۔ |
اﷲ تعالٰی نے فرمایا:اے نبی! ہم نے تمہیں بھیجا حاضروناظر اور خوشخبری دینے والا اور ڈر سنانے والا تاکہ اے لوگو! تم اﷲ اور رسول پر ایمان لاؤ،اور رسول کی تعظیم وتوقیر کرو۔ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع