دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

امام نووی نے تقریب میں فرمایا:

فان قابلھا باصل محقق معتمداجزاہ [1]۔

اگر ایك اصل تحقیق معتمد سے اس نے مقابلہ کیا ہے تو یہ بھی کافی ہے۔

یعنی اصول معتمدہ متعدد سے مقابلہ زیادت احتیاط ہے،یہ اتصال سند اصل وہ شیئ ہے جس پر اعتماد کرکے مصنف کی طرف نسبت جائز ہوسکے،اور متاخرین نے کتاب کا علماء میں ایسا مشہور ہونا جس سے اطمینان کہ اس میں تغییر وتحریف نہ ہوئی،اسے بھی مثل اتصال سند جانا اور وہ ایسا ہی ہے مقدمہ امام ابوعمرو نوع اول میں ہے:

اٰل الامران الاعتماد علی مانص علیہ فی تصانیفھم المعتمدۃ المشہورۃ التی یؤمن فیھا لشھرتھا من التغییر و التحریف [2](ملخصا)

یعنی آخر قرار داد اس پر ہوا کہ اعتماد اس پر ہے جو ایسی مشہور ومعتمد کتابوں میں ہو جن کی شہرت کے سبب ان میں تغییر وتحریف سے امان ہو۔(ملخصا)

فتح القدیر وبحرالرائق ونہر الفائق ومنح الغفار میں فرمایا:

علی ھذا لو وجدنا بعض نسخ النوادر فی زماننا لایحل عزوما فیھا الی محمد والا الی ابی یوسف لانھا لم تشتھر فی دیارنا ولم تتداول [3]۔

یعنی اگر کتب ستہ کے سوا اورکتب تلامذہ امام کے بعض نسخے پائیں تو حلال نہیں کہ ان کے اقوال کو امام محمد یا امام ا بو یوسف کی طرف نسبت کریں کہ وہ کتابیں ہمارے دیار میں مشہور ومتداول نہ ہوئیں۔

تداول کے یہ معنی کہ کتاب جب سے اب تك علماء کے درس وتدریس یا نقل وتمسك یا ان کی مطمح نظررہی ہو،جس سے روشن ہو کہ اس کے مقامات ومقالات علماء کے زیر نظر آچکے اور وہ بحالت موجودہ اسے مصنف کا کلام مانا کئے،زبان علما ء میں صرف وجود کتاب کافی نہیں کہ وجود تداول میں زمین وآسمان کا فرق ہے،پر ظاہر کہ یہاں دونوں باتیں مفقود،تداول درکنار کوئی سند متصل بھی نہیں،نہ کہ تواتر جو ایسی نسبت کے لئے لازم ہے،رہا وجود نسخ،انصافا متعدد بلکہ کثیرووافر قلمی نسخے موجود ہونا بھی ثبوت تواتر کو بس نہیں،جب تك ثا بت نہ ہو کہ یہ سب نسخے جدا جدا اصل مصنف سے نقل کئے گئے یا ان نسخوں سے جو اصل سے نقل ہوئے ورنہ ممکن کہ بعض نسخ محرفہ ان کی اصل ہوں،ان میں الحاق ہوا اور یہ ان سے نقل ونقل درنقل ہوکر کثیر ہوگئے،جیسے آج کل کی


 

 



[1] تقریب النووی مع تدریب الراوی النوع الاول الصحیح دارالکتب الاسلامیہ لاہور ۱/ ۱۵۰

[2] مقدمہ ابن الصلاح النوع الاول الصحیح فاروقی کتب خانہ ملتان ص۹

[3] فتح القدیر کتاب الحوالہ مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر ۶/ ۳۶۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن