30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جھٹلانا رواہے اور خدا اس سے پاك و وراء و بلند و بالا تو اس نے خدا کو کب جانا،حاصل وہی ہوا کہ "اتَّخَذَ اِلٰـہَہٗ ہَوٰىہُ ؕ"[1](اپنی خواہش کو اپناخداٹھہرالیا۔ت)اور یہاں سے ظاہر ہُوا کہ اس جہل باﷲ میں نِرے دہریوں کے بعد جو سرے سے وجود خدا کے منکر ہیں سب سے بھاری حصہ ان وہابیوں اسمٰعیلیوں خصوصا دیوبندیوں کا ہے کہ اور کافر تو اس سے کافر ہوئے کہ انھوں نے خدا کو جھٹلایا خدا کو عیب لگایا مگر اُن میں ایسا کُھلا بیباك مشکل سے نکلے گا جو اپنی زبان سے خود ہی کہے کہ ہاں ہاں اُس کا خدا جُھوٹا ہونے اور نہ صرف جُھوٹ بلکہ ہر سڑے سے سڑے عیب ہر ناپاك سی ناپاك گندگی میں سننے کے قابل ہے یہودی نصرانی بھی شایداسے کہتے جھجکیں گے،یہ دھوئی دھائی دیدے کی صفائی،انہی صاحبوں کے حصہ میں آئی کہ اپنے معبود کے کذاب عیبی آلودہ ہونے کو دھڑلے سے جائز کریں اور اُس پر تحریر کریں لکھیں چھا پیں اسی پر کمالِ اسلام کا مدار جانیں
"وَ سَیَعْلَمُ الَّذِیۡنَ ظَلَمُوۡۤا اَیَّ مُنۡقَلَبٍ یَّنۡقَلِبُوۡنَ ﴿۲۲۷﴾٪"[2] (اور اب جان جائیں گے ظالم کہ کس کروٹ پلٹا کھائیں گے۔ت)
تنبیہ:ان چند اوراق میں جو کچھ بیان ہُوا کتب ورسائل فقیر و اصحاب فقیر میں بحمدہ تعالٰی مبسوط و مبرہن ہیں،مسلمان انھیں حروف کو یاد رکھیں تو ضرور ضرور ان تمام بے دینوں کے سائے سے بچیں،انکی پرچھائیں سے دُور بھاگیں انکے نام سے گھن کریں،انکے قال اﷲ وقال الرسول کے مکر کے جال میں نہ پھنسیں،"یُثَبِّتُ اللہُ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا بِالْقَوْلِ الثَّابِتِ فِی الْحَیٰوۃِ الدُّنْیَا"تو بعونہ تعالٰی یہیں روشن ہوا اور ان شاء اﷲ الکریم،ان شاء اﷲ الکریم،ان شاء اﷲ الکریم، ان شاء اﷲ الکریم وفی الاخرۃ[3] کل کے دن پر وہ برافگن ہو یعنی ثابت رکھے اﷲ ایمان والوں کو حق دین پر دنیا کی زندگی میں اور آخرت میں،واﷲ قدیرواﷲ غفور رحیمoوﷲ الحمد۔والیہ الصمد۔وصلی اﷲتعالٰی علی خیر خلقہ محمد واٰلہ وصحبہ وابنہ وحزبہ اجمعین۔اٰمین والحمد ﷲ ربّ العٰلمینo
____________________
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع