30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مفتیان وعلما ء مشرك گرو شرك دوست ہُوئے اور ہر مشرك گرخود مشرك اور مشرکوں سے بد تر،تو غیر مقلد کے دھرم میں صحابہ سے اب تك تمام اُمت مشرک،لیکن غیرمقلد کا خدا انھیں کو خیر الامۃ اور خیر القرون کہتا کہلواتا ہے،پھر اس کی کیا شکایت کیہ ایسوں کو کہا جو غیر مقلدی دھرم میں "فَرَّقُوۡا دِیۡنَہُمْ وَکَانُوۡا شِیَعًا"[1]تھےجنھوں نے اپنا دین ٹکڑے ٹکڑے کر دیا اور جُدا جدا گروہ ہو گئے۔عبداﷲ بن مسعود رضی اﷲ تعالٰی عنہما کے اتباع اُن سے فتوٰی لیتے اور اس پر چلتے۔عبداﷲ بن عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہما کے اتباع اُن کی طرف تھے،عبداﷲ بن عبا س رضی اﷲ تعالٰی عنہما کے اتباع اُن کے ساتھ تھے اور وُہ اختلاف آج تك برابر قائم رہے،سب فریق مشورہ کرکے ایك بات پر عامل نہ ہونے تھے نہ ہوئے،قرآن عظیم میں ہمیشہ پڑھا کئے:
|
"فَاِنۡ تَنٰزَعْتُمْ فِیۡ شَیۡءٍ فَرُدُّوۡہُ اِلَی اللہِ وَالرَّسُوۡلِ"۔[2] |
(جب تم میں کسی بات میں اختلاف ہو تو اُسے اﷲ و رسول کی طرف رجوع کرو۔ |
اس پر نہ عمل کرنا تھا نہ کیا،اس پر عمل کرتے تو سب ایك نہ ہو جاتے کہ اﷲ ورسول کا حکم ایك ہی تھا،مگر وُہ اپنے ہی عالموں کے قول پر اڑے رہے مسعودی عمری عباسی نام نہ کہلانا کوئی چیز نہیں کام وہی رہا جو حنفی شافعی مالکی حنبلی نے کیاکام کام سے ہے نہ کہ نام سے۔دین کے ایسے ٹکڑے کرنے والوں کو"خیرامۃ و خیرالقرون"ٹھہرایا وغیرہ وغیرہ خرافات ملعونہ،کیا انھوں نے خدا کو جانا،حاش ﷲ "مَا لَہُمۡ بِذٰلِکَ مِنْ عِلْمٍ ٭ اِنْ ہُمْ اِلَّا یَخْرُصُوۡنَ ﴿ؕ۲۰﴾"[3]
"سُبْحٰنَ رَبِّ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ رَبِّ الْعَرْشِ عَمَّا یَصِفُوۡنَ ﴿۸۲﴾"[4](انھیں اس کی حقیقت کچھ معلوم نہیں یُونہی اٹکلیں دوڑاتے ہیں۔پاکی ہے عرش کے ر ب کو ان باتوں سے جو یہ بناتے ہیں۔ت)
تنبیہ:مسلمانو! تم نے دیکھا یہ ہیں گمراہ فرقے،اور یہ ہیں ان کے ساختہ خدا " وَمَا قَدَرُوا اللہَ حَقَّ قَدْرِہٖۤ"[5](اور یہود نے اﷲ کی قدر نہ جانی جیسی چاہئے تھی۔ت)اور ایك عام بات یہ ہے کہ کفر کیا ہے اُس بات کی تکذیب جو بالقطع والیقین ارشاد الٰہی عزوجل ہے اب یہ تکذیب کرنے والا اگر اُسے ارشاد الٰہی عزوجل نہیں مانتا تو ایسے کو خدا سمجھا ہے جس کا یہ ارشاد نہیں حالانکہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع