دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

کے سواخدا بنالیا۔ت)نہ کہ رسلا من دون النبی(نبی کے سو ا رسول۔ت)ہاں وہ جس نے آپ ہی تو عــــــہ اتباع ظن حرام اور افادہ حق میں محض ناکام کیاپھر ان چند کی ظنی روایات ظنی جرح و تعدیلات کا اتباع عین دین کر دیا،تو بات کیاوہی کہ یہ مثل انبیاء معصوم ہیں،نہیں نہیں بلکہ دین غیر مقلدی کے اربابا من دون اﷲجُھوٹے خدا ہیں،وُہ جس نے چند جاہلان عالم نما کے سواجوابو حنیفہ و شافعی پر منہ آتے اور اُن کے احکام پررکھنے کی اپنے میں طاقت بتا تے ہیں تمام عالم کو بے نتھا بیل کیا ہے کیونکہ وُہ آپ دلیل نہیں سمجھ سکتے اور دُوسرے کی کہی ہُوئی اگر چہ بنگالی بھوپالی دہلوی امر تسری کی مان لیں کہ دلیل سے یہ ثابت ہے،یہ تو وہی تقلید ہُوئی جو شرك ہے لہذا ضرور بے نتھے بیل ہیں،وُہ کہ عام جہاں پر جس کے لئے کوئی حجت قائم نہیں ہوسکتی کہ حجت قائم ہو دلیل سے،دلیل وُہ خود سمجھ نہیں سکتے اور دُوسرے کی سمجھ پر اعتماد شرک۔ وہ جس نے(خاك بد ہن خبثا)کُھلے مشرکوں کو خیرامۃ کہا اور ان کے تین قرنوں کو خیر القرون(کہلوایا جن کا روز اول سے آج تك یہی معمول کہ عامی کو جو مسئلہ پُوچھنا ہوا عالم سے پُوچھا،عالم نے حکم بتا دیا سائل نے مانا اور کار بند ہُوا صحابہ سے آج تك کبھی دلیل بتانے اور اُسے عامی کے اس قدر ذہن نشین کرنے کا کہ وُہ خود سمجھ لے کہ واقعی یہ حکم قرآن و حدیث سے ثابت بروجہ صحیح غیر معارض و غیر منسوخ ہے،ہر گز نہ دستور تھا نہ ہُوا نہ ہے،تو پوچھنے والے بے علم دلیل تفصیلی اُن کا فتوٰی مانا کئے اور یہی تقلید ہے،اور تقلید شرك تو عہد صحابہ سے آج تك سب

عــــــہ:قال اﷲتعالٰی

" وَمَا یَتَّبِعُ اَکْثَرُہُمْ اِلَّا ظَنًّا ؕ اِنَّ الظَّنَّ لَایُغْنِیۡ مِنَ الْحَقِّ شَیْـًٔا ؕ"[1]

قال تعالٰی "وَمَا یَتَّبِعُ اَکْثَرُہُمْ اِلَّا ظَنًّا ؕ اِنَّ الظَّنَّ لَایُغْنِیۡ مِنَ الْحَقِّ شَیْـًٔا ؕ

وقال تعالٰی "وَ لَا تَقْفُ مَا لَیۡسَ لَکَ بِہٖ عِلْمٌ ؕ"[2]۔۱۲

(اﷲ تعالٰی نے فرمایا اور ان میں اکثر تو نہیں چلتے مگر گمان پر، بیشك گمان حق کا کچھ کا نہیں دیتا(ت)

(اﷲ تعالٰی نے فرمایا:وہ تو نرے گمان کے پیچھے ہیں اور بیشك گمان یقین کی جگہ کُچھ کام نہیں دیتا(ت)

(اور اﷲ تعالٰی نے فرمایا:اور اس بات کے پیچھے نہ پڑجس کا تجھے علم نہیں(ت)

 


 

 



[1] القرآن الکریم ۱۶/ ۴۳

[2] القرآن الکریم ۳۱/ ۱۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن