30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مقرب ایسوں کو بنایا جو اس کی شان کے آگے چمار سے بھی زیادہ ذلیل ہیں جو چُوڑھوں چماروں سے لائق تمثیل ہیں،ایسے کو جس نے اپنے کلام میں خود شرك بولے اور جا بجا بندوں کو شرك کا حکم دیا۔قرآن عظیم تو فرمائے "اَغْنٰہُمُ اللہُ وَرَسُوۡلُہٗ مِنۡ فَضْلِہٖ ۚ"[1] انھیں اﷲ و رسول نے اپنے فضل سے دولتمند کر دیا اور مسلمانوں کو اس کہنے کی ترغیب دے کہ
"حَسْبُنَا اللہُ سَیُؤْتِیۡنَا اللہُ مِنۡ فَضْلِہٖ وَرَسُوۡلُہٗۤ ۙ "[2]ہمیں اﷲ کافی ہے اب دیتے ہیں اﷲ ورسول ہمیں اپنے فضل سے۔اور وہابیہ کا خدا اسمٰعیل دہلوی کے کان میں پھو نك جائے کہ ایسا کہنے والا مشرك ہے،قرآن عظیم تو جبریل امین کو بیٹا دینے والا فرمائے کہ اُنھوں نے حضرت مریم سے کہا: " اِنَّمَاۤ اَنَا رَسُوۡلُ رَبِّکِ ٭ۖ لِاَہَبَ لَکِ غُلٰمًا زَکِیًّا ﴿۱۹﴾"[3]میں تو تیرے رب کا رسول ہُوں اس لئے کہ میں تجھے سُتھرا بیٹا دُوں۔یعنی مسیح علیہ الصلٰوۃ والتسلیم رسول بخش ہیں،اور وہابیہ کا خدا اُن کے کان میں ڈال جائے کہ رسول بخش کہنا شرك قرآن عظیم تو اس گستاخ پر جس نے کہا تھا رسول غیب کیاجانے حکم کفر فرمائے کہ:
|
" لَاتَعْتَذِرُوۡا قَدْکَفَرْتُمۡ بَعْدَ اِیۡمٰنِکُمْ ؕ"[4] |
بہانے نہ بناؤ تم کافر ہو چکے اپنے ایمان کے بعد۔ |
اور وہابیہ کا خدا اسمٰعیل دہلوی کو یہی ایمان سُجھائے کہ رسول غیب کیا جانے اور وہ بھی اس تصریح کے ساتھ کہ اﷲ کے دئے سے مانے جب بھی شرك ہے۔اب کہئے اگر رسول کو غیب کی خبر مانے تو وہابی خدا کے حکم سے مشرک،نہ مانے تو قرآن عظیم کے حکم سے کافر،پھر مفر کدھر،یہی مانتے بنے گی کہ یہ مسلمانوں کے خدا کے احکام ہیں جس نے قرآن کریم محمد رسول اﷲ تعالٰی علیہ وسلم پر اتارا ا ور وہ وہابیہ کے خدا کے جس نے تقویۃ الایمان اسمٰعیل دہلوی اتاری،ہاں وہابیہ کا خدا وُہ ہے جس کے سب سے اعلٰی رسول کی شان اتنی ہے جیسے قوم کا چودھری یا گاؤں کا پدھان جس نے حکم دیا ہے کہ رسولوں کو ہر گز نہ ماننا رسولوں کا ماننا نراخبط ہے وغیرہ وغیرہ خرافات ملعونہ۔یہ ہے وہابیوں کا خدا،کیاخدا ایسا ہوتا ہے لا الٰہ الّا اﷲ کیا وُہ خداکو جانتے ہیں،حا ش ﷲ سبحٰن رب العرش عمّا یصفون o
(۱۱)دیوبندیوں کے جھوٹے خدا
دیو بندی ایسے کو خدا کہتے ہیں جو وہابیہ کا خدا ہے جس کا بیان ابھی گزر چکا ہے اور اتنے وصف اور رکھتا ہے کہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع