دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

چار چھ نیك بندے بے بس بیچارے تر ساں ہراساں خوف کے مارے انھوں نے ان کی خدمتگاری فرمانبرداری کرتے دن گزارے،جس نے روشن کر دیا کہ کافر ہی اُس کے نیك بندے ہیں تو وعدہ خلاف د غاباز حق کا چھپانے والا باطل کا چمکانے والا بندوں کو دھوکے دے کر اُلٹی سمجھانے والا سب کچھ ہُوا،ایسے کو جو خود مختار نہیں بلکہ اُس پر واجب ہے کہ یہ یہ کرے اور یہ یہ نہ کرے،اور مزہ یہ کہ اس پر واجب تھا بندوں کے حق میں بہتر کرنا یہ بندوں کے حق میں بہتر تھا کہ ان کی ہدایت کو جو کتاب اتری ظالموں کے پنجے میں رکھی جائے کہ وہ اسے کتریں بدلیں اور اصل ہدایت پہاڑ کی کھوہ میں چھپا دی جائے جس کی وہ ہوا نہ پائیں یہ بندوں کے حق میں اصلح تھا کہ اعداء غالب محبوب مغلوب،باطل غالب حق مغلوب،اچھا واجب ادا کیا وغیرہ وغیرہ خرافات ملعونہ،یہ ہے رافضیوں کا خدا،کیا خدا ایسا ہوتا ہے تعالٰی اﷲ کیا وہ خدا کو جانتے ہیں،حاش ﷲ سبحٰن رب العرش عما یصفونo

(۱۰)وہابیوں کے جھوٹے خدا

وہابی ایسے کو خداکہتا ہے جسے عــــــہ۱ مکان،زمان،جہت،ماہیت،ترکیب عقلی سے پاك کہنا بدعت حقیقیہ کے قبیل سے اور صریح کفروں کے ساتھ گننے کے قابل ہے جس کا سچا ہونا کچھ ضرور نہیں جھوٹا بھی ہو سکتاہے۔ایسے کہ عــــــہ۲ جس کی بات پر اعتبار نہیں،نہ اُس کی کتاب قابلِ استناد نہ اُس کا دین لائق اعتماد،ایسے کو جس عــــــہ۳ میں ہر عیب و نقص کی گنجائش ہے جو اپنی مشیخت بنی رکھنے کو قصدًا عیبی بننے سے بچتا ہے،چاہے تو ہر گندگی میں آلودہ ہو جائے،ایسے کو جس عــــــہ۴ کا علم حاصل کئے حاصل ہوتا ہے اس کا علم اس کے اختیار میں ہے چائے تو جاہل رہے،ایسے کو جس عــــــہ۵ کا بہکنا،بھولنا،سونا،اونگنا،غافل رہنا،ظالم ہونا حتی کہ مرجا نا سب کچھ ممکن ہے کھانا،پینا،پیشاب کرنا،پاخانہ پھرنا،ناچنا،تِھرکنا،نٹ کی طرح کلا کھیلنا،عورتوں سے جماع کرنا،لواطت جیسی خبیث بیحیائی کا مرتکب ہونا حتّٰی کہ مخنّث کی طرح خود مفعول بننا،کوئی خباثت کوئی فضیحت اُ س کی شان عــــــہ۶ 

عــــــہ۱:ایضاح الحق اسمٰعیل دہلوی مطبع فاروقی ۱۲۹۷ ھ دہلی مع ترجمہ صفحہ ۳۵ و ۳۶۔

عــــــہ۲:دیکھو سبحٰن السبوح تنزیہ دوم دلیل دوم۔ عــــــہ۳:رسالہ یکروزی اسمٰعیل دہلوی ص ۱۴۵۔

عــــــہ۴:تقویۃ الایمان اسمٰعیل دہلوی مطبع فاروقی دہلی ۱۲۹۳ ھ ص ۲۰۔

عــــــہ۵:دیکھو  یکروزی ص ۱۴۵ مع کوکب شہابیہ ۱۵ و سبحٰن السبوح طبع بار سوم ص ۶۴ تا ۶۷ ودامان باغ سبحٰن السبوح ص ۱۵۴ تا ۱۵۶ اوپیکان جانگداز ص ۱۶۱ وغیرہ۔ عــــــہ۶:یکروزی مردود مع مذکورہ ردود۔


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن