دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

نکاح کر دے گا تو ڈھائی برس میں وہ مرے گا،اور تین برس میں وُہ شوہر،یا بالعکس،بروزی جی تو ہمیشہ اُس کی چالوں میں آجاتے تھے اسے بھی چھاپ بیٹھے یہاں تك تو وہی جُھوٹی پیشن گوئیاں رہتیں جو سدا کی تھیں۔اب اُس قادیانی کے ساختہ خدا کو اور شرارت سوجھی جھٹ بروزی کو وحی پھنٹا دی کہ"زوجنا کھا"محمدی سے ہم نے تیرا نکاح کر دیا۔اب کیا تھا بروزی جی ایمان لے آئے کہ اب محمدی کہاں جاسکتی ہے یُوں جُل دے کر بروزی کے منہ سے اُسے اپنی منکوحہ چھپوا دیا،تاکہ وُہ حد بھر کی ذلت جو ایك چمار بھی گوارا نہ کرے کہ اُس کی جورو اور اُس کے جیتے جی دوسرے کی بغل میں،یہ مرتے وقت بروزی کے ماتھے پر کلنك کا ٹِیکا ہو،اور رہتی دنیا تك بیچارے کی فضیحت و خواری و بے عزّتی و کذابی کا ملك میں ڈنکا ہو،ادھر تو عابد و معبود کی یہ وحی بازی ہُوئی اُدھر سلطان محمدآیا اور نہ عابد کی چلنے دی نہ معبود کی،بروزی جی کی آسمانی جورو سے بیاہ کر ساتھ لے،یہ جا،وہ جا،چلتا بنا،ڈھائی تین برس پر موت دینے کا وعدہ تھا وُہ بھی جُھوٹا گیا،اُلٹے بروزی جی زمین کے نیچے چل بسے وغیرہ وغیرہ خرافات ملعونہ۔یہ ہے قادیانی اور اُس کا ساختہ خدا۔کیا وُہ خدا کو جانتا تھا یا اب اس کے پیرو جانتے ہیں حاش ﷲ سبحٰن رب العرش عما یصفونo

(۹)رافضیوں کے جھوٹے خدا

ایسے کو خدا کہتا ہے جو حکم کرکے پچتاتا ہے جو مصلحت عــــــہ سے جاہل رہ کر ایك حکم کرتا ہے جب مصلحت کا علم آیا اُسے بدل دیتا ہے،اس سے تو یہودی خدا غنیمت تھا کہ پچتانے کے عیب سے بچنے کو نسخ تك نہ کر سکا،ایسے کو جو وعدے کا جُھوٹا یا بندوں سے عاجز ہے کہ اپنا کلام اتارا اور اُس کی حفاظت کا ذمہ دار بنا مگر عثمان غنی وغیرہ صحابہ رضی اﷲ تعالٰی عنہم واہلسنت نے اس کی آیتیں اُلٹ پُلٹ کردیں سُورتوں کی سورتیں کتر لیں اور وہ یا تو وعدہ خلافی سے چپکا،دیکھا کیا اور کچھ نہ کہا،یا گھٹانے والو ں کے آگے کچھ نہ چل سکی،دم سادھ گیا۔ایسے کو جس نے کہا تو یہ کہ میں یہ دین سب پر غالب کرتا ہوں،اورکیا یہ کہ خود ہی اُسے ملیا میٹ کر دیا،اپنی کتاب ہی کا آپ ہی تھل بیڑا نہ رکھا،فاسقوں کی روایت بے تحقیق ماننے سے منع کیا اور اپنی کتا ب کی روایت کا سلسلہ(خاك بد ہن ملعونان)کافروں سے رکھا،اور کافر بھی وُہ جن کا ایك گروہ ایك جتھا خیانت میں طاق،اور عداوت اہلبیت میں تحریف و اخفائے آیات پر سب کا اتفاق،کیا معلوم کہ اُنھوں نے کتنا بدلا،کیا کچھ چھپایا،آیتوں کی ترتیب بدل کر کہاں کا حکم کہاں لگایا،ایسے کو جو بندوں سے عاجز تر ہے وہ بندے سے نیکی چاہے اور بندہ بدی چاہے تو بندہ ہی کا چاہا ہوتا ہے اُ س کی ایك نہیں چلتی۔ایسے کو کہ ہر چمار ہر کافر ہر کُتّا ہر سوئر خالقیت میں اُس کا شریك ہے،وہ اعیان گھڑتاہے یہ اپنی

عــــــہ۱: فتوائے مجتہد لکھنو مجموعہ تکملہ ردّ روافض ۱۲۔


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن