دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

بیٹے کو محض جُھوٹ کہہ دیا کہ ہم نے بن باپ کے بنایا اور اس پر یہ فخر کی جھوٹی ڈینگ ماری کہ یہ ہماری قدرت کی کیسی کُھلی نشانی ہے۔ایسے کو جس نے عــــــہ۱ ایك بد چلن عیاش کو اپنا نبی کیا جس نے ایك عــــــہ۲ یہودی فتنہ گر عــــــہ۳ کو اپنا رسول کرکے بھیجا جس کے پہلے ہی فتنہ نے دنیا کو تباہ کردیا۔ایسے کو جو عــــــہ۴ اسے ایك بار دنیا میں لاکر دوبارہ لانےسے عاجز ہے وہ جس نے ایك شعبدہ باز عــــــہ۵ کی مسمر یزم والی مکروہ حرکات قابلِ نفرت حرکات جھوٹی بے ثبات کو اپنی آیات بینات بتایا،ایسےکو جس کی آیات بینات لہو لعب ہیں اتنی بے اصل کہ عام لوگ ویسے عجائب کرلیتے تھے اور اب بھی کر دکھاتے ہیں بلکہ آجکل کے کرشمے اُن سے زیادہ بے لاگ ہیں اہل کمال کو ایسی باتوں سے پرہیز رہا ہے۔ایسے کو جس نے اپنا عــــــہ۶ سب سے پیارا بروزی خاتم النبیین دوبارہ قادیان میں بھیجا مگر اپنی جُھوٹ فریب تمسخر ٹھٹول کی چالوں سے اُ س کے ساتھ بھی نہ چوکا،اُ س سے کہہ دیا کہ تیری جو رو کے اس عمل سے بیٹا ہو گا جو انبیاء کا چاند ہو گا بادشاہ اُس کے کپڑوں سے برکت لیں گے،بروزی بیچارہ اس کے دھوکے میں آکر اُسے اشتہاروں میں چھاپ بیٹھا اسے تو یُوں ملك بھر میں جُھوٹا بننے کی ذلّت ورسوائی اوڑھنے کےلئے یہ جُل دیا اور جھٹ پٹ میں اُلٹی کَلْ پھرا دی بیٹی بنادی بروزی بیچارہ کو اپنی غلط فہمی کا اقرار چھاپنا پڑا اور اب دوسرے پیٹ کا منتظر ر ہا اب کی یہ مسخر گی کی کہ بیٹا دے کر امید دلائی اور ڈھائی برس کے بچے ہی کا دم نکال دیا،نہ نبیوں کا چاند بننے دیا نہ بادشاہوں کو اُس کے کپڑوں سے برکت لینے دی،غرضکہ اپنے چہیتے بروزی کا جھوٹا کذاب ہونا خوب اُچھالا اور اُس پر مزہ یہ کہ عــــــہ۷ عرش پر بیٹھا اُس کی تعریفیں گا رہا ہے،اس پر بھی صبر نہ آیابروزی کے چلتے وقت کمال بے حیائی کی ذلت ورسوائی تمام ملك میں طشت ازبام ہونے کے لئے اُسے یوں چاؤ دلایا کہ اپنی بہن احمدی کی بیٹی محمدی کا پیام دے،بروزی بیچارے کے مُنہ میں پانی بھر آیا،پیام پر پیام،لالچ پر لالچ،دھمکی پر دھمکی،اُدھر احمد ی کے دل میں ڈال دیا کہ ہر گز نہ پسیج،یوں لڑائی ٹھنوا کر اپنے امدادی وعدوں سے بروزی کی امیدوار بڑھائی کہ دیکھ احمدی کا باپ اگر دوسری جگہ اس کا

عــــــہ۱: ضمیمہ مذکوہ صفحہ ۷۔ عــــــہ۲:مواہب الرحمن صفحہ ۷۲۔ عــــــہ۳:دافع البلا صفحہ ۱۵۔ عــــــہ۴: ایضًا عبارت مذکورہ۔ عــــــہ۵: ازالہ آخر صفحہ ۱۵۱ تا آخر صفحہ ۱۶۲۔ عــــــہ۶:دافع البلا صفحہ ۳ و صفحہ ۹ وغیرہ۔ عــــــہ۷:اعجاز احمدی ص ۶۹۔


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن