دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

چھوٹا بڑا اوّل سے آج تك اُن ناپاکیوں پر اجماع کئے ہوئے ہے خیر الامم کا خطاب دیتا اور اپنے چُنے ہوئے بندے کہتا ہے۔ایسے کو جس نے کہا تو یہ روشن آیتیں بھیجتا ہوں تمھیں اندھریوں سے نکال کر روشنی میں لاتاہوں اور کیا یہ کہ جو کہی کہہ مکر فی کہی تمثیلی داستان پہیلیاں چیستا،لفظ کچھ مراد کچھ جو لغۃً عرفًا کسی طرح اُس کا مفہوم نہ ہو۔فرشتے،آسمان،جن،شیطان،بہشت، دوزخ،حشراجساد،معراج،معجزات سب باتیں بتائیں اور بتائیں بھی کیسی ایمانیات ٹھہراہیں اور من میں یہ کہ درحقیقت یہ کچھ نہیں یو ہیں طو طا مینا کی سی کہانیاں کہہ سُنائیں وغیر ہ وغیرہ خرافات ملعونہ۔کیا انھوں نے خداکو جانا۔حاش ﷲ سبحٰن رب العرش عمّا یصفونo

 (۷)چکڑالوی کے جُھوٹے خدا

چکڑالوی ایسے کو خدا کہتا ہے جس کے رسول کی قدرایك ڈاکئے سے زیادہ نہیں جس نے اپنے نبی کا اتباع کچھ نہ رکھا،ایسے کوجس نے کہا تو یہ،کہ میری کتاب میں ہر شیئ کا روشن بیان ہے ہر چیز کی پُوری تفصیل ہے ہم نے اس میں کوئی بات نہ اٹھا رکھی اور حالت یہ کہ نماز فرض کی اور یہ بھی نہ بتایا کہ کَےوقت کی،یہ بھی نہ بتایا کہ ہر وقت میں کَے رکعتیں،یہ بھی نہ بتایا کہ اُس کے پڑھنے کی ترکیب کیا ہے اس کے ارکان کیا ہیں،اگر رکوع سجود قیام قرأت اس کے رکن مانے بھی جائیں اگرچہ اس نے کہیں اس کا اظہار نہ کیا تو ان میں آگے کیا ہو پیچھے کیا،اس کے مفسدات کیا کیا ہیں،کیونکر جاتی ہے،کیونکر ہوتی ہے سب سے بڑا فرض ایمان،اُس میں تو یہ گول مجمل بے سود بیان جس سے کچھ پتا ہی نہ چلے اور دعوی وُہ ہے کہ جملہ اشیا ء کا روشن بیان،مزہ یہ کہ متواترات کی جڑکاٹ دی کہ سوا میری کتاب کے کچھ حجت نہیں،اپنی کتاب کیا وہ خود ہمارے ہاتھ میں دے گیا یہ بھی تو ہم کو تو اتر ہی سے ملی،جب تو اتر حجت نہیں،یہ بھی حجت نہیں،غرض ایمان اسلام سب برباد وناکام وغیرہ وغیرہ خرافات ملعونہ۔کیا اس نے خدا کو جانا۔حا ش ﷲ سبحٰن رب العرش عما یصفونo

(۸)قادیانی کے جھوٹے خدا

ایسے کو خدا کہتا ہے جس عــــــہ۱ نے چار سو جھوٹوں کو اپنا نبی کیا اُن سے جھوٹی پیشین گوئیاں کہلوائیں جس نے ایسے عــــــہ۲ کو ایك عظیم الشان رسول بنایا جس کی نبوت پر اصلًا دلیل نہیں بلکہ اُس کی نفیِ نبوت پر دلائل قائم جو(خاك بدہن ملعونان)ولد الزنا عــــــہ۳ تھا جس کی تین دادیاں نانیاں زنا کا رکسبیاں تھیں۔ایسے کو جس عــــــہ۴ نے ایك بڑھئی کے  

عــــــہ۱: ازالہ ص ۶۲۹۔ عــــــہ۲: اعجاز احمدی ص ۱۳۔ عــــــہ۳: ضمیمہ انجام آتھم ص ۷۔ عــــــہ۴: رسالہ کشتی نوح ص ۱۶ مع نوٹ۔


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن