دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

تھك جاتا بھی ہے،ایسے کو عــــــہ۱ جس کی دو ۲ جوروہیں ہیں دونوں پکّی زناکا رحد بھر کی فاحشہ،ایسے کوجس عــــــہ۲ کے لئے زنا کی کمائی فاحشہ کی خرچی،کمال مقدس پاك کمائی ہے،ایسے کو جس عــــــہ۳ نے باندی غلام بنانا جائز رکھ کر نصارٰی کے دھرم میں حددرجے کی ناپاك ظالمانہ وحشیا نہ حرکت کی،اور پھر خالی عــــــہ۴ کام خدمت ہی کے لئے نہیں بلکہ موسٰی کو حکم دیا کہ مخالفوں کی عورتیں پکڑکر حرم بناؤ اُن سے ہم بستری کرو،ایسے کو جس عــــــہ۵ کی شریعت محض باطل ہے اُس سے راستبازی نہیں آتی اُسے ایمان عــــــہ۶ سے کچھ علاقہ نہیں جو ا س کی شریعت عــــــہ۷ پر عمل کرے ملعون ہے بلکہ اس کا اکلوتا عــــــہ۸ بیٹا خود ہی ملعون ہے پھر بھی ایسی لعنتی شریعت عــــــہ۹ پر عمل کا حکم دیتا،بندوں سے اس کا التزام مانگتا اُسکے ترك عــــــہ۱۰ پر عذاب کرتا ہے،ایسے کو عــــــہ۱۱ جو اتنا جاہل کہ نہایت سیدھا ساحساب نہ کر سکا بیٹے کوباپ سے عمر میں بڑا بتایا گیا،ایسے کوجو عــــــہ۱۲ اتنا بھلکڑ کہ اپنے اکلوتے کے باپوں کی صحیح گنتی نہ گنا سکا،کہیں داؤد تك اس کے ستائیس ۲۷باپ،کہیں پندرہ۱۵ بڑھا کر بیالیس۴۲ باپ وغیرہ وغیرہ خرافات ملعونہ،کیا انھوں نے خدا کو جانا۔حاش ﷲ سبحٰن رب العرش عمّا یصفونo

(۶)نیچریوں کے جھوٹے خدا

نیچری ایسے کو خدا کہتا ہے جو نیچر کی زنجیروں میں جکڑا ہے اس کے خلاف کچھ نہیں کر سکتا اور نیچر بھی اُتنا جو نیچری کی سمجھ میں آئے جو اس کی ناقص عقل سے وراء ہے معجزہ ہو یا قدرت سب پادَر ہوا ہے،ایسے کو جس نے(خاك بدہن ملعونان)جھوٹا دین اسلام بھیجا کہ اس میں باندی غلام حلال کیا(اگرچہ پیر نیچر کے نزدیك ابتدا ہی میں) عــــــہ۱۳ اور وہ دین جس  

عــــــہ۱:کتاب حز قیل نبی باب ۲۳ درس اتا ۲۳ عــــــہ۲:کتاب یسیعا ہ نبی باب ۲۳ درس ۱۸۔ عــــــہ۳:خروج باب ۱۲ درس ۱ و ۴ تا ۶ و پیدائش باب ۱۶ درس ۱ تا ۶ وغیرہ۔ عــــــہ۴: استثنا باب ۷ درس ۲ باب ۲۱ درس۱۰ و ۱۱۔ عـــــہ۵: پولس کا خط گلتیوں کو باب ۳ ورس ۱۱۔ عــــــہ۶:ایضًا درس ۱۲۔ عــــــہ۷:ایضًا درس ۱۰ و ۱۳۔ عــــــہ۸:ایضًا درس ۱۳۔ عـــــہ۹:انجیل متی باب ۲۳ درس ۲۳۔ عــــــہ۱۰:کتاب یرمیاہ باب ۹ درس ۱۲ تا ۱۶۔ عــــــہ۱۱: تواریخ کی دوسری کتاب باب ۲۲ درس او ۲ مع باب ۲۱ درس ۲۰۔ عــــــہ۱۲:انجیل لو قادرس ۲۳ تا ۳۱ مع انجیل متی درس ۶تا ۱۷۔

عــــــہ۱۳:رسالہ سید احمد خان پیر نیچر ابطال غلامی صفحہ ۳ ایسی حالت صانع کی مرضی نہیں ہوسکتی صاف عیاں ہے کہ غلامی اس قادر مطلق کی مرضی اور قانون قدرت دونوں کے برخلاف ہے صفحہ ۲۰ غلامی خدا کی مرضی کے مطابق نہیں ہو سکتی کیا پاك پروردگار ہی ناپاك چیز کو انسان کے حق میں جائز کرتااصلی ظلم اور ٹھیٹ ناانصافی ہے(باقی اگلے صفحہ پر)


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن