دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

نہ موسٰی سے اُس کا کلام،یہ سارے کرشمے ایك فرشتے کے ہیں۔کیا انھوں نے خدا کو جانا،حاش ﷲ سبحٰن رب العرش عمّا یصفونo

(۵)نصاریٰ کے جھوٹے خدا

نصارٰی ایسے کو خدا کہتے ہیں جو مسیح کا باپ ہے اور مزرہ یہ کہ اُس کے بھا ئیوں عــــــہ۱ کا بھی باپ ہے،اُس عــــــہ۲ کے شاگردوں کا باپ ہے،اُس عــــــہ۳ کے چھوٹے جھنڈ کا باپ ہے۔ہر عیسائی عــــــہ۴ کا باپ ہے،پھر عــــــہ۵ ہر مصلح کا باپ ہے،خود عــــــہ۶ آدمیوں کے باپ آدم کا باپ ہے،تو ہر بشر کا باپ ہے یہاں تك کہ حکم عــــــہ۷ ہے کہ زمین پر کسی کو اپنا باپ مت کہو کیونکہ تمھاراایك ہی باپ ہے جو آسمان پر ہے،یہ کچھ تونات پودھ پھیلی ہُوئی ہے اور پھراکیلا مسیح اُس کا اکلوتا،ایسے کو جو اپنے اکلوتے کو سُولی سے نہ بچا سکا،ایسے کو کہ جب اس کا بیگناہ اکلوتایہاں کی مصیبت جھیل کر ہاں ہاں عیسا ئیوں کا خدا مخلوق کے مارے سے دَم گِنوا کر باپ کے پاس گیا اُس نے اکلوتے کی یہ عزت کی اُس کی مظلومی و بیگناہی کی یہ داد دی کہ اُسے عــــــہ۸ دوزخ میں جھونك دیا اوروں کے بدلے اسے تین دن جہنم میں بُھونا،ایسے کو عــــــہ۹ جو روٹی اور گوشت کھاتا ہے اور سفر سے آکر اپنے پاؤں دُھلو اکر درخت کے نیچے آرام کرتا ہے درخت اونچا اور وُہ نیچا ہے،ایسے کو جو فقط زندوں عــــــہ۱۰ کا خدا ہے مُردوں کا نہیں جو جو مرتے جاتے ہیں اس کی خدائی سے نکلتے جاتے ہیں،ایسے کو جو اپنے ایك بندے عــــــہ۱۱ سے رات کو صبح ہونے تك کشتی لڑا ور اُسے گرانہ سکا جب دیکھا کہ میں اس پر غالب نہیں آتا اُس کے پاؤں کی نس چڑھا کر کمزور کیا،ایسے کو جس کا عــــــہ۱۲ بیٹا اُسے جلا ل بخشتا ہے آریوں کے ایشور کی تو ماں اس کی جان کی حفاظت کرتی تھی عیسائیوں کے خدا کا بیٹااُسے عزت بخشتا ہے،کیوں نہ ہو سپوت ایسے ہی ہوتے ہیں،اس پر پھرا سے بے خطا جہنم میں جھونکنا کیسی محسن کشی ناانصافی ہے۔ایسے کو جو عــــــہ۱۳ یقینا دغاباز ہے پچتاتا عــــــہ۱۴ بھی ہے،

عــــــہ۱: انجیل یوحنا باب ۲۰ درس ۱۷، عــــــہ۲: انجیل متی باب ۵ درس ۴۵ و ۴۸ و باب ۶ درس ۲و ۴و ۱۵ و ۱۸ و ۲۶ و ۳۲ و باب،درس ۱۱۔و انجیل لو قا باب ۱۱ درس ۲ و باب ۱۲ درس ۳۰۔ عــــــہ۳: انجیل لوقا باب ۲ درس ۳۲۔ عــــــہ۴: پولس کاخط گلتیوں کو باب ۳ درس ۲۶۔ عــــــہ۵: انجیل متی باب ۵ درس ۹۔ عــــــہ۶:انجیل لوقا باب ۳ درس ۳۸۔ عــــــہ۷: انجیل متی باب ۲۳ درس ۹۔ عــــــہ۸: مسئلہ کفارہ ۱۲۔ عــــــہ۹: پیدائش باب ۱۸ درس ۴ تا ۸۔ عــــــہ۱۰: انجیل متی باب ۲۲ درس ۳۲۔ عــــــہ۱۱:موسٰی کی پہلی کتاب باب ۳۲ درس ۵و ۲۴۔ عــــــہ۱۲:انجیل یوحنا باب ۱۷ درس اول۔ عــــــہ۱۳:کتاب یر میاہ نبی باب ۴ درس ۱۹۔ عــــــہ۱۴:کتاب یر میاہ باب ۱۵ درس ۶۔


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن