30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کاموں میں شرکت کی ع
فکر ہر کس بقدر ہمت اوست
(ہر شخص کی فکر اس کی ہمت بھر ہوتی ہے۔ت)
اس بجنے ناچنے میں جو کچھ رشیوں کے سُر کے بولے وہ اس کی الہامی کتاب وید ہے،ایسے کوجس نے نیوگ جیسی بیحیائی کو ذریعہ نجات کیا ہے،ایسے کو جس کے عــــــہ۱ ہزار سر ہیں دو۲مُونھے سانپ سے پانسو حصے سوا ہزار آنکھ ہیں ہر سر میں ایك ٭ہر منہ سے کانا،یا بعض چہروں میں کئی کئی باقی چہروں سے اندھا،ہزارپاؤں ہیں کنکھجور ا تو نہیں جسے ہزار پاکہتے ہیں۔ایسے کوجو زمین پر ہر جگہ ہے اُلٹا سیدھا،نٹ کی کلا کو بھی مات کیا،اور کلام حرام کہ انسان سے مشابہت نہ ہو،پھرجگہ پاخانہ بھی ہے سیدھا ہوتا تو پاؤں ہی بھرتے،الٹا بھی ہے تو سَر بھی سَنا تب بھی دس۱۰ انگلی کے فاصلے پر ہر آدمی کے آگے بیٹھا ہے تو ہر جگہ کب ہُوا پھر دو۲ آدمی آمنے سامنے دس۱۰ انگل کے فاصلے سے ہوں تو ان میں ہر ایك ایشور کا جگہ میں شریك ہُوا،اور دو۲ انگل کے فاصلے پر ہوں تو ایشور آٹھ آٹھ انگل ہر ایك کے پیٹ میں گُھساٹھہرا،ایسےکہ جو سر وبیاپك ہے ہر چیز میں حلول کئے ہوئے ہے ہر مادہ کی فرج ہر شخص کی مقعد ہر پاخانے کی ڈھیری میں نجاست کا کیڑا بھی اتنا گھناؤنا تو نہیں ہوتا۔پھر یہ سب جگہ رما ہُوا ایك ہی ایشور ہے یا ہر جگہ نیا،بر تقدیر دوم ایشوروں کی گنتی تمام مخلوقات کے شمار سے بڑھ نہ گئی تو برابر ضروررہی اس پر توحید کا دم بھرتے ہیں،بر تقدیر اول ایشور کے سنکھوں مہا سنکھوں ٹکڑے ہُوئے کہ ذرّے ذرّے بھر جگہ میں اس کا نیا ٹکڑا ہے تو ایشور مرکب ہُوا اور ہر مرکب محتاج ہے کہ جب تك اس کے سب اجزااکٹھے نہ ہوں نہیں ہوسکتا،تو ایشور محتاج ہوا،پھر جب ہر جگہ رما ہوا ہے فرض کرو ایك شخص نے دُوسرے کے جُو تا مارا تو یہ فضا جس میں جُو تا چل کر اُس کے بدن تك گیا اس میں بھی ایشور تھا یا نہیں،نہ کیونکر ہو گا وہ سب جگہ ہے اورجب یہاں بھی تھا تو جُوتاآتے ہوئے دیکھ کر ہٹ گیا یا جُوتا اس کے اندر ہوتا ہُوا گزر گیا ہٹ تو سکتا نہیں ورنہ ہر جگہ کب رہا یہ جگہ خالی ہو جائے گی ضرور جُوتا اُس میں ہو کرگزرا عجب ایشور کے جُوتے سے پَھٹ گیا،پھر اُس شخص کے جس حصہ بدن پر جوتاپڑا وہاں بھی ایشور تھا یا نہیں،نہ کیسے ہو گا ورنہ ہر جگہ نہ رہے گا اور جب وہاں بھی تھا تو اب بتاؤ کہ یہ جُو تا کس پر پڑا،کاش نراالٹاہوتا تو پاؤوں پر لگتا،سیدھا بھی ہے تو سر پر پڑا،یہ ہیں آریہ اور اُن کا ایشور،کیا اُنھوں نے خدا کوجانا،حاش ﷲ سبحٰن رب العرش عمّا یصفونo
عــــــہ:یہاں سے اُن الفاظ تك کہ ہر آدمی کے آگے بیٹھا ہے جس جس عبارت پر خط ہے یہ مضمون یجر وید ادھیا ۳۱ منتر اول کا ہے ۱۲۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع