30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اپنے افعال میں مختار نہیں،اجسام کو معدوم کرکے پھر نہیں بناسکتا،ولہذا حشرجساد کے منکر ہیں،آسمان اس نے نہ بنائے بلکہ عقلوں نے،اور ایسے مضبوط گھڑے کہ فلسفی خدا انہیں شق نہیں کرسکتا،ولہذا قیامت کے منکر ہیں وغیرہ وغیرہ خرافاتِ ملعونہ،کیا انہوں نے خدا کو جانا،حاش ﷲ سبحٰن رب العرش عما یصفون۔
(۲)آریہ کے جھوٹے خدا
آریہ ایسے کو ایشر کہتے ہیں جس کے برابر کے ہم عمردوواجب الوجود اور ہیں روح ومادہ۔ایشر نہ کا خالق نہ ان کے مالك اور ناحق نارواانہیں دبابیٹھا ان پر ظالمانہ حکم چلارہا ہے۔ایسے کوجس کا اصلًا کوئی ثبوت ہی نہیں آریہ نے زبردستی مان رکھا ہے۔جب روح ومادہ بے کسی کے بنائے آپ ہی ازل سے موجود ہیں تو کیا آپ ہی اپنا میل نہیں کرسکتے تو جونون کے بننے میں بھی اس کے وجود پر دلیل نہیں،رہا جونون کا بدلنا وہ کرم کے ہاتھ ہے ایشور کی کیاحاجت اور اس کے ہونے پر کیادلیل،ایسے کو جو، عــــــہ۱ ماں رکھتا ہے،اور وہ اس کی جان کی حفاظت کرتی ہے تو باپ بھی ضرور ہوگا کہ خودآریہ ولادتِ مسیح علیہ الصلٰوۃ والسلام پر کہتے ہیں کہ بےباپ ولادت نرا مضحکہ ہے،جب ایشور کے ہوتے ہوئے بے باپ ولادت نہیں ہوسکتی تو جب ایشور بھی نہ تھے ان کی ماتاآپ سے آپ کیسے گربھ کر لاتی۔اور خاکی انڈا ہو بھی تو گندا۔ایسے کو جو بستر عــــــہ۲ پر بیمار پڑااور اپنی ماں کو دوا کے لئے پکار رہا ہے وید آتے اور اس کا تنگ حال دیکھ کر سخت کڑھتے اور سر ہلاتے ہیں،ایسے کو جس سے زیادہ علم وعقل والے موجود ہیں یہ اپنی بیماری میں جن کی دوہائی دیتا اور چیخ رہا ہے کہ اوسیکڑوں طرح کے عقل وعلم والو! تمہاری ہزاروں بوٹیاں عــــــہ۳ ہیں ان سے میرے شریر کو نروگ کرو،اے اماں جان! تو بھی ایسا ہی کر،ایسے کو جو گونگا ہے اصلًا بول نہیں سکتا(اور یہ دوا کےلئے دوہائی تہائی کون مچارہاتھا)بات تو یوں نہیں کرتا کہ انسان کی مشابہت نہ پیدا ہو،مگر ویداتارنے کے لئے رشیوں کو بینڈ باجے کی طرح بجاتا اور کٹھ پتلیوں کی مانند نچاتا ہے فضیلت انسانی میں مشابہت گوارا نہ ہوئی اور بجانے نچانے کے رذیل
عــــــہ۱:دیکھو یجروید۱۲
عــــــہ۲: یجروید ادھیانمبر۱۲و۱۴
عــــــہ۳: یہ سمجھ میں آنے کی بات نہیں کہ بوٹی بواؤ معروف اور ان کے پاس ہو ایشرجی کے پاس نہ ہو،دیکھنا کہیں یہ بوٹی بواؤ مجہول تو نہیں،تو یہ ضرور ایشر جی کے یہاں کہاں کہ ان کے ہوم کرنے والے ماس سے بہت برا مانتے ہیں عجب نہیں کہ بیماری میں طاقت آنے کے لئے مسلمانوں سے گوشت کی بوٹیاں مانگتے ہوں۱۲اعجب العقاب تصنیف مولوی نواب مرزا صاحب قادری برکاتی رضوی۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع