دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 15 | فتاوی رضویہ جلد ۱۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۵

اَنۡفُسُہُمْ ظُلْمًا وَّ عُلُوًّا ؕ"[1]،وقد سلفت الاٰیۃ یعرفون نعمۃ اﷲ ثم ینکرونھا،نعمۃ اﷲ محمد صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم [2]قالہ ابن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما۔

کافروں پر اﷲ تعالٰی کی لعنت ہے(نیز فرمایا)انہوں نے ان کا انکار کردیا باوجود یکہ دلی طور پروہ یقینی سمجھتے تھے یہ انکار ظلم اور تکبر کی بناء پر کیا۔پہلے آیہ کریمہ گزری کہ اﷲ تعالٰی کی نعمت کو پہچانتے ہیں اور پھر اس کا انکار کردیتے ہیں،ابن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما کے قول کے مطابق نعمۃ اﷲ سے مراد محمد صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ہیں(ت)

اقول:(میں کہتا ہوں۔ت)یا یہ کہ ان میں سے جو علمِ الٰہی میں ایمان لانے والے ہیں ان کا استثناء فرمایا جاتا ہے۔

وھو مسلك حسن نفیس ذھب الیہ خاطری بحمد اﷲ تعالٰی اول وھلۃ ثم رأیت العلامۃ ابالسعود اشار الیہ فی"ارشاد العقل السلیم"حیث قال تخصیص اکثرھم للتلویح بما سیکون من بعضھم من اتباع الحق والتوبۃ[3]۔

یہ نفیس اور خوب مسلك ہے،ابتداءً ہی میرا دل اس کی طرف مائل ہوا،پھر میں نے علامہ ابوالسعود کو"ارشاد العقل السلیم"میں اس کی طرف اشارۃ کرتے ہوئے پایا جہاں انہوں نے فرمایا کہ خصوصیت سے اکثر کفار کاذکر اس لئے کہ ان میں سے بعض حق کی اتباع اور توبہ کو پالیں گے(ت)

مشرکین کاجہل باﷲ تو اسی کریمہ سے ثابت جس سے ان کے جاننے پر شبہہ میں استدلال تھا مدعیانِ توحید پر کلام کیجئے جن میں نصارٰی بھی باوصف تثلیث اپنے آپ کو شریك کرتے ہیں اور شرع مطہر نے بھی ان کے احکام کو احکام مشرکین سے جدا فرمایا:فاقول: وباﷲ التوفیق پس میں کہتا ہوں اور توفیق اﷲ تعالٰی سے ہے۔ت)

(۱)فلاسفہ کے جھوٹے  خدا

فلاسفہ ایسے کو خداکہتے ہیں جو صرف ایك عقل اول کاخالق ہے،دوسری چیز بناہی نہیں سکتا،تمام جزئیاتِ عالم سے جاہل ہے،


 

 



[1] القرآن الکریم ۲۷/ ۱۴

[2] الجامع لاحکام القرآن بحوالہ السدی داراحیاء التراث العربی بیروت ۱۰/ ۱۶۱

[3] ارشاد العقل السلیم سورہ یونس آیۃ ومایتبع اکثر ہم الاظنا داراحیاء التراث العربی بیروت۴/ ۱۴۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن